30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!تنظیمی طریقہ کار کے مُطابِق پابندی کے ساتھ ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب بنانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ اس کے ذَرِیعے نئے اسلامی بھائی مَدَنی مَاحَول کے قریب آئیں گے ۔ یعنی وہ اسلامی بھائی جو ہفتہ وار اجتماع، مَدَنی مذاکرے یا کسی بھی مَدَنی کام میں شریک نہیں ہو پاتے ، ان کو دَعْوَت دے کر یا ان کے گھر میں ہی ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب بنائیں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی صُحْبَت کی بَرَکَت سے شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِاَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکا تُہُمُ الْعَالِیَہ کا مَدَنی مُذاکَرَہ یا مَدَنی حلقے میں چلائے جانے والا بیان وغیرہ سُن کر مَدَنی ذِہْن بنے گا اور مَدَنی ماحول کے قریب آئیں گے کیونکہ ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں تنظیمی ترکیب بھی یہی ہے کہ گھر بدل بدل کرنئے نئے اسلامی بھائیوں کو دَعْوَت دے کر ترکیب بنائی جائے تاکہ یہ مَدَنی مَاحَول کے قریب آسکیں ۔ لِہٰذا اس میں ذِمَّہ داران کے لئے بھی اہم مَوْقَع ہے کہ وہ اس میں نئے نئے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کر کے انہیں بھی مَدَنی مَاحَول کے قریب لا سکتے ہیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شِرْکَتحُصُولِ عِلْمِ دِین کے ساتھ عِلْم مَحْفُوظ کر نے کا بھی ذَرِیْعَہ ہے ۔ یعنی اس میں شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مَدَنی مُذاکَرَہ یا جوبیان وغیرہ سننے کی ترکیب ہوتی ہے ، اسے یاد کرنے اور اس کے مَدَنی پھول لکھ لینے کا مَوْقَع بھی ملتا ہے ۔ بِلاشبہ ہمارے بُزُرْگانِ دِیْن کا بھی یہی انداز رہا کہ عِلْم سیکھنے کے بعد اس کا تکرار کرتے اور لکھ کر مَحْفُوظ کر لیتے تھے ، کیونکہ عِلْمِ دِین کی باتیں سُن کر یاد کرنا اور لکھ لینا فوائد و ثمرات سے خالی نہیں ۔ کتابَتِ عِلْم (یعنی علمی باتوں کو لکھ لینے )کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی بَدَوْلَت سُنی ہوئی دِینی باتوں کو صدیوں تک مَحْفُوظ رکھا جا سکتا ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شریک ہونا مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کا ذَرِیْعَہ بھی ہے ، جیسا کہ مَدَنی انعام نمبر 47 میں ہے : کیا آج آپ نے تنہا یا کیسٹ اجتماع(ہفتہ وار مَدَنی حلقہ)میں کم ازکم ایک بیان یا مَدَنی مذاکرے کی آڈیو / ویڈیو کیسٹ ( وی سی ڈی) بیٹھ کر سُنی یا دیکھی یا مَدَنی چینل پر کم از کم 1 گھنٹہ 12منٹ نشریات دیکھیں؟لِہٰذا ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شریک ہو کر بیان سننے والا اس مَدَنی انعام پر بھی عَمَل کر سکے گااور مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرنے والوں سے شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ صِرف خوش ہوتے ہیں بلکہ دُعاؤں سے بھی نواز تے ہیں :
تُو ولی اپنا بنالے اس کو رَبِّ لَمْ یَزَلْ مَدَنی اِنْعَامَات پر کرتا ہے جو کوئی عَمَل([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار مدنی حلقے کے متفرق مدنی پھول
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ہفتہ وار مَدَنی حلقے کے فضائل وفوائد مُلَاحَظہ فرمائے ، آیئے اب اس کے مُتَعَلِّق کچھ مَدَنی پھول مُلَاحَظہ فر مایئے ، جن پر عَمَل پیرا ہوکر اس مَدَنی کام سے کَمَا حَقُّہٗ فائد ہ اٹھا یا جاسکتا ہے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے ۔
٭ہر ذیلی حلقے میں ہفتہ وار مَدَنی حلقے کا اِہتِمام فر مائیں ۔
٭نئے نئے اسلامی بھائیوں کو شِرْکَت کے لئے راضی کریں ۔
٭جس چیز پر بیان سنیں گے ، اُس کو پہلے سے چیک کر لیں تاکہ مدنی حلقے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
٭ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی دَعْوَت دینے میں گھڑی کا وَقْت بتائیں مثلاً فُلاں مقام پر رات آٹھ۸ بجے ہفتہ وار مَدَنی حلقہ ہوگا ۔ اب کسی کا اِنتِظار نہ فر مائیں، خواہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع