دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafta war ijtima | ھفتہ وار اجتماع

book_icon
ھفتہ وار اجتماع

پھل اور نیّتوں کے 72مدنی گلدستوں کی رنگ برنگی خوشبوؤں سے مُعَطَّر و مُعَنْبَر رِسالہ ثواب بڑھانے کے نسخے ، جبکہ 53 مُـخْتَلِف اَعمال کی 652 اچھی نیتوں کے بیان پر مُشْتَمِل کتاب بہارِ نِیَّت مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصِل فرمائیں ۔

2-اَوَّابِیْن کی ادائیگی

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو !  ہفتہ وار اِجْتِمَاع کی بَرَکَت سے بعدِ مَغْرِب نَمازِ اَوَّابِیْن پڑھنے کی سَعَادَت بھی حاصِل ہوتی ہے ۔ چُنَانْچِہ اس نَماز کے مُتَعَلِّق بہارِ شَریعَت میں ہے :  بَعْدِ مَغْرِب چھ۶ رکعتیں مُسْتَحَب ہیں ان کو صَلَاۃُ الاوّابین کہتے ہیں ، خواہ ایک سلام سے سب پڑھے یا دو۲ سے یا تین۳ سے اور تین۳ سلام سے یعنی ہر دو۲ رَکْعَت پر سلام پھیرنا اَفْضَل ہے ۔ [1] اور ان رکعتوں کی فضیلت کے مُتَعَلِّق اللہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :  جو مَغْرِب کے بعد چھ۶ رکعتیں پڑھے اور ان کے درمیان کوئی بُری بات نہ کرے تو یہ 12 برس کی عِبَادَت کے برابر ہوں گی ۔ [2]

3-تلاوتِ قرآنِ کریم

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو !  اس کے بعد مَدَنی اِنْعَام نمبر 3 پر عَمَل کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہوئے ہفتہ واراِجْتِمَاع میں سورۂ ملک پڑھنے کی ترکیب ہوتی ہے ۔ مروی ہے کہ اللہ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا :  جو شخص قرآن کا ایک حَرْف پڑھے گا ، اس کو ایک ایسی نیکی ملے گی جو 10 نیکیوں کے برابر ہو گی ، میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حَرْف ہے ، بلکہ الف ایک حَرْف ہے اور لام دوسرا حَرْف ہے اور میم تیسرا حَرْف ہے ۔ [3] یعنی جس نے صرف الم پڑھ لیا تو اسکو 30 نیکیاں ملیں گی اور یہ تو ثواب ہے صِرف قرآنِ کریم کی تِلاوَت کا ، لیکن اگر کوئی روزانہ سورۂ ملک کی تِلاوَت کا عَادِی ہو تو اسکے مُتَعَلِّق حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : جب بندہ قَبْر میں جائے گا اور عذاب کے فرشتے اسکے قدموں کی جانِب سے آئیں گے تو اسکے قدم کہیں گے :  تمہارے لئے ادھر سے کوئی راستہ نہیں ، کیونکہ یہ (رات میں) سورۂ مُلک پڑھا کرتا تھا ۔  پھر وہ فرشتے اسکے پیٹ کی طر ف سے آئیں گے تو وہ کہے گا : تمہارے لئے میری جانِب سے بھی کوئی راستہ نہیں کیونکہ اس نے میرے اندر سورۂ مُلک کو یاد کر رکھا تھا ، پھر وہ اس کے سر کی طرف سے آئیں گے تو سر کہے گا :  تمہارے لئے میری طرف سے بھی کوئی راستہ نہیں ، اس لئے کہ یہ (رات میں) سورۂ مُلک مجھ سے ہی پڑھا کرتاتھا ۔  چُنَانْچِہ جو اسے رات میں پڑھتا ہے بَہُت زیادہ اور اَچھّا عَمَل کرتا ہے ۔ حضرت سَیِّدُنا عبد الرزاق صنعانی (مُتَـوَفّٰی ۲۱۱ھ) یہ رِوایَت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں :  سورۂ ملک عذابِ قَبْر سے مَحْفُوظ رکھتی ہے ۔ [4]

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! دَعْوَتِ اِسْلَامی کے تمام مَدَنی مراکزفیضانِ مدینہ میں ہی نہیں بلکہ اَھْلِسُنّتکی کثیر مَسَاجِد بِالْخُصُوص دَعْوَتِ اِسْلَامی کے زیرِ اِہتِمام مَسَاجِد میں نَمازِ مَغْرِب یا عشا کے بعد سورۂ ملک کی تِلاوَت کا اِہتِمام ہوتا ہے ، آپ بھی ان نمازوں کے بعد سورۂ ملک پڑھنے کی نِیَّت فرما لیجئے ، کہ نہ جانے زِنْدَگی کی شام کب ہو جائے  !

عِبَادَت رِیَاضَت تِلاوَت سے غَفْلَت                                                                                  نہ کرنا کہ موقَع سنہری مِلا ہے [5]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

4-نعت شریف

تِلاوَت کے بعد بارگاہِ رِسَالَت میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا جاتا یعنی نعت شریف پڑھی جاتی ہے ، کہ حُضُورِ اَقْدَس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اللہ پاک نے جس طرح کمالِ سِیْرَت میں تمام اَوّلین و آخِرِین سے مُمْتَاز اور اَفضل و اَعلیٰ بنایا ، اسی طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو جَمالِ صُورَت میں بھی بے مِثل و بے مِثال پیدا فرمایا ۔  لِہٰذا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں ہدیۂ عقیدت پیش کرنا یعنی نعت شریف پڑھنا و سننا یقیناً نِہَایَت عُمدہ عِبَادَت ہے اور قرآنِ کریم میں بھی جابجا اللہ پاک کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عَظَمَت و شان کی مِثالیں مذکور ہیں ۔ جیسا کہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  

اے رَضا خود صَاحِبِ قرآں ہے مَدَّاحِ حُضُور                                                                          تجھ سے کب مُمکِن ہے پھر مِدْحَت رَسولُ اللہ کی[6]

شرح کلامِ رضا : اے رضا جب خود صاحِبِ قرآن یعنی اللہ پاک حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعریف فرمانے والا ہے ، تو پھر تو حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعریف و توصیف کیسے کر سکتا ہے ؟ تیرے پاس وہ اَلْفَاظ و مَعَانی کہاں ! ان کا تو نام ہی محمد ہے یعنی وہ ہستی جس کی بہت زیادہ تعریف کی جائے ۔

 



[1]     بہار شریعت ، سنن و نوافل کا بیان ، ۱/ ۶۶۶

[2]    ترمذی ، ابواب السهو ، باب ماجاء فی فضل التطوع وست ركعات…الخ ، ص۱۳۱ ، حدیث:۴۳۵

[3]    ترمذی ، کتاب فضائل القرآن ، باب ماجاء فی من قرء … الخ ، ، ص ۶۷۶ ، حدیث: ۲۹۱۰

[4]    مصنف عبد الرزاق ، کتاب فضائل القرآن ، باب تعلیم القرآن و فضله ، ۳/ ۲۳۲ ، حدیث: ۶۰۴۵

[5]     وسائلِ بخشش (مرمّم) ، ص ۴۵۵

[6]     حدائق بخشش ، ص۱۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن