30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں اجتماعی طور پر شِرْکَت فرمایا کریں۔ [1]
٭دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( Website) کے ذریعے روزانہ ( Daily) ایک گھنٹہ 12 منٹ مَدَنی مُذاکرہ سنا اور دیکھا جاسکتا ہے ۔ [2]
٭جُمعرات( Thursday) کو بعدِمغرب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وارسُنّتوں بھرا اِجتماع اور ہفتے کو بعدِ عشا ہفتہ وارمدنی مُذاکرہ ہوتا ہے ، اِن میں شِرْکَت کا مَعْمُول بنائیے ۔ اِن دو۲دِنوں میں کوئی گھریلو تقریب نہ رکھی جائے تومدینہ مدینہ۔ [3]
٭ ایسے 12 بلکہ 25 اِسْلَامی بھائیوں کو تیّار کریں کہ وہ اپنے گھر یا قریبی خالی جگہ میں مدنی مُذاکرہ دیکھنے دِکھانے کے لئے اجتماعی ترکیب بنائیں۔ خیرخواہی کی ترکیب کر لیں تومدینہ مدینہ۔ اس طرح ایک اسلامی بھائی کی باری کافی عرصے بعد آئے گی۔ [4]
٭دورانِ مَدَنی مُذاکرہ سونے والوں کو نہ جگائیں بلکہ اُن کاچہرہ پہچان لیں ، جاگنے کے بعد مَحبَّت سے آئندہ مَدَنی مُذاکروں میں شِرْکَت کی دَعْوَت دیں۔ [5]
٭خیرخواہ اِسْلَامی بھائی ان اَلفاظ کے ساتھ نیکی کی دَعْوَت دیں: پیارے اِسْلَامی بھائی ! مَسْجِد میں رحمتوں کا نُزُول ہورہا ہے ، عِلْمِ دین اورسُنّتوں کے خزانے تقسیم ہو رہے ہیں آپ بھی مَسْجِد میں تشریف لے چلیں اور مدنی مُذاکرے میں شریک ہو جائیں۔ [6]
مدنی مذاکرے کے متعلق مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی پھول
٭مَدَنی مُذاکَرَہ بَہُت بڑی نِعْمَت ہے ۔ [7]
٭جب اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی مَدَنی مذاکرہ یا مَدَنی مَشْوَرَہ فرمائیں تو تمام تر کام اور جَدْوَل چھوڑکر آپ کے قدموں میں ہی ہونا چاہیے ۔ [8]
٭روزانہ ایک مَدَنی مُذاکَرَہ سننے کی عادَت بنائیں۔ بِالْخُصُوص اپنی ذِمَّہ داری سے مُتَعَلِّق مَدَنی مذاکرے مُنْتَخَب کر کے لازِمی سُن اور لکھ لیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہترین تنظیمی تَرْبِیَت کا سلسلہ رہے گا۔ [9]( اس کے لئے www.ilyasqadri.com سے تنظیمی مدنی پھولوں میں جاکر متعلقہ شعبے کے مدنی پھول دیکھیں)
٭مدنی چینل پر جب بھی براہِ راست( Live) مَدَنی مُذاکَرَہ نشر ( Telecast) ہو تو تمام ذِمَّہ دارانِ دَعْوَتِ اِسْلَامی ، اپنی تمام تر تنظیمی مصروفیات چھوڑ کر اِس میں شِرْکَت کی سَعَادَت حاصِل کیا کریں۔ [10]
٭مَدَنی مذاکرہ تَرْبِیَت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ [11]
[1] خصوصی مدنی مذاکرہ ، ۲۴ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 13فروری 2015ء
[2] مدنی مذاکرہ ، ۲۵ ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 16فروری 2015ء
[3] مدنی مذاکرہ ، ۲۰ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ بمطابق 9مئی 2015ء
[4] مدنی مذاکرہ ، ۲۰ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ بمطابق 9مئی 2015ء
[5] مدنی مذاکرہ ، ۲۵ شعبان المعظم ۱۴۳۶ھ بمطابق 12جون 2015ء
[6] مدنی مذاکرہ ، ۲۵ شعبان المعظم ۱۴۳۶ھ بمطابق 12جون 2015ء
[7] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۷تا ۲۸ محرم الحرام ۱۴۳۳ھ بمطابق23 تا 24دسمبر2011ء
[8] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوری ، 3تا8 اپریل 2006ء
[9] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۲تا۲۴ محرم الحرام ۱۴۲۸ھ بمطابق11تا13فروری 2007ء
[10] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۵ تا ۱۶ذوالحجۃ الحرام۱۴۳۱ھ بمطابق22 تا 23 نومبر2010ء
[11] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲تا۵ ذوالقعدۃ الحرام ۱۴۳۷ھ بمطابق 6تا9 اگست2016ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع