ہفتہ وار اجتماع میں کیا ہوتا ہے ؟
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafta war ijtima | ھفتہ وار اجتماع

book_icon
ھفتہ وار اجتماع

( 9) نفلی اِعْتِکَاف کرنے والے ابتدائی 20 دن اس طرح کے مدرسوں ( مدارس المدینہ ،  جامعات المدینہ ) میں ،  ان کے اَیّامِ تعطیلات میں مدنی چینل دیکھ سکتے ہیں ، تاہم ان کے جَدْوَل میں زیادہ تر وَقْت مَسْجِد میں عِبَادَت اور سیکھنے سکھانے کا سلسلہ ہو۔

( 10) سنّت مُؤکِّدَہ اِعْتِکَاف ( آخری عشرے ) میں Audio کے ذریعے مدنی چینل سے ٹیلی کاسٹ والے مدنی مذاکرے /  بیانات سنانے کی بھی اجازت نہیں۔ ( مُمانَعَت کی وجہ یہ ہے کہ بعض اَوقات کیبل والوں کی طرف سے چینل کی ٹیوننگ کے سَبَب اچانک کوئی دوسرا چینل لگ جاتا ہے ، اسی طرح سیٹیلائٹ کے ذریعے بھی دوسرے چینل لگ جانے کا خدشہ رہتا ہے ۔ نیٹ کے ذریعے آڈیو لنک لینے سے بھی بعض اَوقات ،  دوسری سائٹس کھُلی ہونے کے سَبَب اشتہارات چلنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ ان تمام چیزوں کو مَدِّ نَظَر رکھتے ہوئے مَسَاجِد میں آڈیو لِنْک چلانے سے مَنْع کیا گیا تا کہ مساجد میں اس طرح کی کوئی ناخوشگوار بات واقع نہ ہو۔ آڈیو لنک لینے میں ذِکْرکردہ خرابیوں میں سے ہر طرح کی خرابی سے تَحَفُّظ ہوتو آڈیو لنک کے ذریعے مَسَاجِد میں اجتماعی اِعْتِکَاف کے مُعْتَکِفین کو مدنی چینل چلانے سنانے کی اِجازَت ہے ۔ ۱۵ رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ بمطابق 31 مئی 2018ء)

( 11) عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے لئے جو اِسْتِثْنَا ہے وہ متعلقہ مجلس کو بیان کیا جا چکا ہے ،  نگرانِ شوریٰ زید مجدہ کو اس کی تحریر بھی دے دی گئی ہے ۔

اجتماعی اعتکاف کے تعلق سے چند مسائل

٭اجتماعی اعتکاف کے معتکفین کا کھانا مدارس کے کچن میں بنانا اور مدارس کے برتن اِسْتِعمال کرنا جائز نہیں۔

٭اجتماعی اعتکاف کے معتکفین کے کھانے پکانے کے لئے مسجد کی بجلی و گیس اور چائے بنانے کے لئے الیکٹرک کیٹل وغیرہ کا استعمال کرنا جائز نہیں۔ 

٭معتکفین کے کھانے کے لئے فنائے مسجد میں تندور لگانا اور فنا ہی میں چولہے لگا کر دیگیں پکانا جائز نہیں۔

٭مَسْجِد کی دریوں کو تہہ کر کے ان کا بستر بنانا یا ان کو بطورِ تکیہ اِسْتِعمال کرنا منع ہے ۔

٭مدنی مراکز ( فیضانِ مدینہ) کے عِلاوہ دیگر علاقائی مَسَاجِد میں پورے ماہِ رمضان اعتکاف کے لئے مساجد کے جنریٹراستعمال کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مسجد کے اخراجات پر بھاری بوجھ پڑتا ہے ،  اس کے لئے مجلس کو چاہئے کہ مُخَیَّر حضرات سے رابطہ کر کے اس مہینے کی بجلی و جنریٹر کے اخراجات کی ترکیب بنائے ۔

٭اجتماعی اعتکاف کے معتکفین کو مسجد کے پانی سے کپڑے دھونے کی اِجازَت نہیں۔ 

( افتا مکتب ،  یکم رمضان ۱۴۳۷ھ بمطابق 7 جون 2016ء)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !           صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی مذاکرے کے بارے میں امیر اہلسنت کے مدنی پھول

٭مدنی مُذاکرے میں اَوّل تا آخِر شِرْکَت کریں۔ اُدھوری شِرْکَت نہ کی جائے ۔

٭اگر جامعۃ المدینہ کے اَسَاتِذہ( Teachers) باقاعدگی سے مدنی مُذاکروں میں شِرْکَت کریں تو مَدَنی کاموں کی دھوم مچ جائے ۔ [1]

 



[1]      خصوصی مدنی مذاکرہ ،  ۷ محرم الحرام ۱۴۳۶ھ بمطابق 31اکتوبر 2014ء

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن