دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafta war ijtima | ھفتہ وار اجتماع

book_icon
ھفتہ وار اجتماع

بخاری شریف میں حضرت سَیِّدُنَا ابو وائِل (شَقِیق ابنِ ابی سَلَمہ[1]) رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے مَرْوِی ہے کہ حضرت سَیِّدُنا عبد اللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ لوگوں کو ہر جُمِعْرَات وَعْظ و نصیحت فرمایا کرتے تھے ۔  ایک شخص نے عَرْض کی : اے ابو عبد الرحمٰن !  میری خواہش ہے کہ آپ روزانہ وَعْظ و نصیحت فرمایا کریں ۔ تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اِرشَاد فرمایا : مجھے ایسا کرنے سے جو چیز باز رکھتی ہے ، وہ یہ ہے کہ میں تمہیں مَلال و اُکْتَاہَٹ میں مُبْتَلا کرنے کو ناپسند کرتا ہوں اور میں نصیحت کرنے میں تمہارا ویسے ہی لِـحَاظ رکھتا ہوں ، جس طرح حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مَلال و اُکْتَاہَٹ کے خَدشے کے پیشِ نَظَر ہمارا لِـحَاظ رکھتے تھے ۔ [2]

مَشْہُور مُفَسِّر ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِالْقَوِی اس حدیثِ پاک کے تحت تحریر فرماتے ہیں :  (صاحبِ) مرقاۃ (حضرت سَیِّدُنا ملا علی قاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی) نے اس جگہ فرمایا : حضرت ابنِ مَسْعُود (رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) نے جمعرات کو وَعْظ )بیان) کے لئے اس لئے مُنْتَخَب کیا کہ یہ دن جُمُعہ کا پڑوسی ہے ، اس کی بَرَکَت جُمُعہ تک پہنچے گی ۔ [3]

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے بعد ہمارے دیگر اسلاف سے بھی کچھ اسی قسم کی روایات ملتی ہیں کہ انہوں نے بھی لوگوں کی حَالَت کو پیشِ نَظَر رکھتے ہوئے دَرْس و بیان کے اَوقات مَخْصُوص کر رکھے تھے ۔  جیسا کہ  دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مَطْبُوعَہ 324 صفحات پر مُشْتَمِل کتاب 152 رَحْمَت بھری حکایات صَفْحَہ 258پر ہے : حضرت سَیِّدُنا عبدالغنی جَمَّاعیلی حنبلی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ )مُتَـوَفّٰی۶۰۰ ھ) دِمَشْق کی جامِع مَسْجِد میں شبِ جُمُعَہ اور یومِ جُمُعَہ دَرْسِ حدیث دیا کرتے تھے جس میں کثیر لوگ شریک ہوتے ۔ دَرْسِ حدیث دیتے ہوئے لوگوں کو بَہُت رُلایا کرتے تھے یہاں تک کہ جوشخص ایک مرتبہ حلقۂ دَرْس میں حاضِر ہوتا پھر کبھی ناغہ نہ کرتا اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ دَرْس سے فارِغ ہو کر طویل دُعا بھی فرمایا کرتے تھے ۔ [4]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی اور اجتماعات کا اہتمام

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے تحت مَوْقَع  کی مُنَاسَبَت سے مُـخْتَلِف اجتماعات کا اِہتِمام رہتا ہے ۔  مَثَلًا ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع ، اجتماعِ میلاد ، اجتماعِ غوثیہ ، اجتماع یومِ غریب نواز ، اجتماعِ یومِ رضا ، اجتماعِ معراج اجتماعِ شبِ بَراءَت اور اجتماعِ شبِ قدر وغیرہ ۔  ان بابَرَکَت اجتماعات میں تِلاوَت ، نعت ، بیان ، ذِکْر ، دُعا اور صلوٰۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے ۔  بِالْخُصُوص ہر جمعرات کو بعد نَمازِ مَغْرِب  ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کوغیر مَعْمُولی حَیْثِـیَّت حاصِل ہے ۔

ہفتہ وار اجتماع کیا ہے ؟

جب عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کا آغاز ہوا تو اَوّلاً مدنیکام کرنے کا کوئی واضِح طریقہ کار مَوجُود نہ تھا ، بلکہ دعوتِ اِسْلَامی حقیقت میں شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ واحِد کا نام تھا ، چُنَانْچِہ آپ نے اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحبَّت میں ڈُوب کر نیکی کی دَعْوَت کا سَفَر سب سے پہلے جس مَدَنی کام سے شروع فرمایا وہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اِجْتِمَاع ہی ہے ۔

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جس مَدَنی سَفَر کا آغاز اکیلے ہی فرمایا تھا وہ آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! ایک مُنَظَّم کارواں و تنظیم کی شَکْل اِخْتِیار کر چکا ہے ، جس سے دُنیا بھر میں لاکھوں لاکھ اِسْلَامی بھائی اور اسلامی بہنیں مُنْسَلِـک ہیں ، بِلاشُبہ یہ سب آپ کی پُر خُلُوص دُعاؤں ، انتھک کوششوں ، بہترین حِکْمَتِ عَمَلی اور مَضْبُوط دَسْتُور العَمَل کا ثمرہ  ہے ۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے :

میں اکیلا ہی چلا تھا جانِبِ مَنْزِل مگر                                                                                      اِک اِک آتا گیا کارواں بنتا گیا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مُفتیِ دعوتِ اسلامی  اورمرحوم نگرانِ شوریٰ ہفتہ واراجتماع میں

دَعْوَتِ اِسْلَامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں بے شُمار اِسْلَامی بھائی شِرْکَت کرتے ، خوب ثواب کماتے اورطرح طرح کی بیماریوں  سے شفا پاتے ، من کی مُرادیں پاتے ہیں ۔ اس بابَرَکَت اِجْتِمَاع میں شِرْکَت  کرنے والے مُعَاشَرے کے انتہائی بگڑے ہوئے افراد کی اِصْلَاح کی کتنی ہی ایسی مَدَنی بہاریں وُقُوع  پذیر ہو چکی ہیں جن کوسُن کر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ بن جاتا



[1]      مراٰۃ المناجیح ، علم کی کتاب ، پہلی فصل ، ۱/۱۹۳

[2]      بخاری ، کتاب العلم ، باب من جعل لاھل العلم ایاما معلومة ، ص۹۱ ، حدیث:۷۰

[3]      مراٰۃ المناجیح ، علم کی کتاب ، پہلی فصل ، ۱/۱۹۳

مرقاة المفاتیح ، کتاب العلم ، الفصل الاول ، ۱/۴۲۰ ، تحت الحدیث:۲۰۷

[4]   سیر اعلام النبلاء ، الرقم:۵۳۸۵- عبد الغنی بن عبد الواحد ، ۱۶/۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن