دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafta war ijtima | ھفتہ وار اجتماع

book_icon
ھفتہ وار اجتماع

جواب : صدر الشّریعہ ، بدرُالطَّریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِالْقَوِی فرماتے ہیں ۔  اس باب میں قاعِدۂ کُلِّیَّہ (یعنی اُصول) یہ ہے کہ َعقد (یعنی سودا طے کرنے ) کے ذریعے سے جب کسی خا ص مَنْفَعَت کا اِسْتِحقاق (یعنی مخصو ص فائدہ حاصل کرنے کا حق حاصل) ہو تو وہ (فائدہ) یا اس کی مثل (یعنی اُس کے جیسا) یا اُس سے کم درجہ کا (فائد ہ) حاصل کرنا جائز ہے اور زیا دہ حاصل کرنا جائز نہیں ۔ [1] اس فِقْہِی جُزْئِیِّہ (جُز ۔ ئی ۔ یَہ) کی روشنی میں معلوم ہوا کہ طے شدہ یا اس سے کم سُواریاں بٹھانی جائز اور ایک بھی زائد بٹھانی ناجائز ۔  ہاں جہاں یہ عُرف ہو کہ طے شدہ سُواریوں سے دو۲ چار۴ زائد ہو جانے پر اعتراض نہیں ہوتا وہا ں 40کی بجائے 41 بٹھانے میں حرج نہیں ۔ ایسے مَوْقَع پر آسانی اس میں ہے کہ سُواریوں کی تعداد بتانے کے بجائے پوری گاڑی کی بُکنگ کروالی جائے ، جیسا کہ ہمارے ملک میں بارات وغیرہ کے لئے مکمل بس کی بُکنگ ہوتی ہے اور اس میں سُو ا ریوں کی تَحْدِیْد (یعنی تعد اد کی حد بندی) نہیں ہوتی ۔ [2]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تنظیمی احتیاطیں

سوال19  : اجتماع میں کتنی تعداد ہو تو  ساؤنڈ چلا سکتے ہیں ؟

جواب : 100 سے زائد تعداد ہو تو چلا سکتے ہیں ۔ [3]

 (اجتماع گاہ لبِ سڑک ہونے ، ٹریفک یاگرمیوں میں پنکھوں / ایگزاسٹ فین کے شورکی وجہ سے اگر 100سے کم تعداد کیلئے بھی مائیک چلانے کی حاجت ہوتو ضرورتاً کم پربھی چلا سکتے ہیں)

سوال20  : کیا مَدَنی مرکز کی جانب سے دیا گیا پورا بیان کرنا ضروری ہے ؟

جواب : طے شدہ وقت پُوراہوتے ہی بیان ختم کر دیا جائے ۔

سوال21  : مَدَنی مرکز کی طرف سے دئیے گئے ہفتہ وار اجتماع کے بیان میں کن ذمہ داران کو ترمیم کی اِجازَت  ہے ؟

جواب : اراکینِ شوریٰ اس میں ضرورتاً ترمیم کر سکتے ہیں ۔

سوال22  : ہفتہ  وار اجتماع میں تِلاوَت و نعت  کیا مائیک پر پڑھ سکتے ہیں؟

جواب : اگرتعدادکم ہوتو بغیرمائیک کے پڑھی جائے ۔

سوال23 : کیا ہفتہ وار اجتماع میں کرسی (chair) پر بیٹھ کر بیان کرسکتے ہیں؟

جواب :  کھڑے ہوکربیان کرنا بہترہے ۔

سوال24  : گھر بیٹھے مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع دیکھنے سے کیاہفتہ واراجتماع میں شرکت والے مَدَنی انعام پر عمل مان لیا جائے گا؟

جواب :  اگرطبیعت کی خرابی ، یا کسی شرعی مجبوری کی بِنا پر ایسا کیا تومدنی انعام پر عمل مان لیا جائے ۔

سوال25 : ہفتہ وار اجتماع کے دوران کیا  اور کوئی تنظیمی مصروفیت رکھ سکتے ہیں؟

جواب : نہیں رکھ سکتے ، مَغْرِب تااِشراق و چاشت ، صلوٰۃ وسلام یہی مصروفیت ہونی چاہئے ۔

سوال26  : کیا ہفتہ وار اجتماع میں  سب کے لئے لنگر ِرضویہ سے ترکیب بنائی جاسکتی ہے ؟

جواب : ہرہفتہ واراِجتماع میں لنگرِ رضویہ کی ترکیب ہونی چاہئے (اس میں اطراف گاؤں ، جامعات و مدارسِ اہلسنت کے طلبہ  اوررات اِعتکاف کرنے والوں کو سہولت ہوگی) ۔

سوال27  : کیا ہفتہ وارا اجتماع کو فَقَط اِجْتِمَاع کہا جاسکتا ہے ؟

جواب : ہفتہ واراجتماع پوری اِصطلاح اِستعمال کرنی چاہئے ۔

سوال28  : ہفتہ وار اجتماع میں ’’رات قیام ‘‘درست اصطلاح ہے یا ’’رات اعتکاف ‘‘؟

جواب : ہفتہ وار اجتماع میں ’’رات اعتکاف ‘‘درست اصطلاح ہے ، قیام نہیں ۔

 



[1]      بہا ر شریعت ، اجارہ کی چیز میں کیا افعال جائز ہیں اور کیا نہیں ، ۳/۱۳۰

[2]      چندے کے بارے میں سوال و جواب ، ص۹۵تا۹۸

[3]      مدنی مذاکرہ ، بعد عشا ، ۳ربیع الاول ۱۴۳۶ھ ، 25 دسمبر 2014ء

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن