دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafta war ijtima | ھفتہ وار اجتماع

book_icon
ھفتہ وار اجتماع

سوال6  : کیا ہفتہ وار اجتماع میں بیا ن اور دُعا کا دورانیہ مَخْصُوص ہونا چاہیے ؟

جواب : جی ہاں !  وَقْت  کی پابندی کی ہر جگہ اِحْتِیاط کرنی چاہئے ، ورنہ شیطان اُکتاہٹ پیدا کر دیتا ہے اور آدمی بھاگنے کی سوچتا ہے ۔  ہفتہ واراجتماع  کے طے شدہ جدول پرعمل کی برکت سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔

سوال7  : ذِمّہ داران کو ہفتہ وار اجتماع میں کتنے بجے حاضِر ہونا چاہئے ؟ بعض ذِمّہ داران کا کہنا ہے کہ ہمیں شرکا کو لے کرقافلے کے ساتھ آنا ہوتا ہے اور اگر ہم جلدی آ جائیں گے تو قَافِلہ تیّار نہیں ہوتا ۔

جواب : دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع نمازِ مَغْرِب میں شروع ہو جاتا ہے ، لہٰذا تمام ذِمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو چاہئے کہ نمازِ مَغْرِب مدنی مرکز (فیضانِ مدینہ / اجتماع والی مسجد) میں ادا کریں ۔ دعوتِ اسلامی کے اوائل کی بات ہے جبکہ اجتماع نیا نیا شروع ہوا تھا ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! ہمارے اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہہر جمعرات کو نمازِ عَصْر پڑھتے ہی بس / وین یا کسی کے اسکوٹر وغیرہ پر کسی بھی طرح نَمازِ مَغْرِب سے پہلے پہلے دعوتِ اسلامی کے اوّلین مَدَنی  مرکز جامع مسجد گلزارِ حبیب باب المدینہ (کراچی) پہنچ جایا کرتے تھے ۔  جب شادی ، فوتگی اور طبیعت کی سُستی وغیرہ پر دُکان بند کی جا سکتی ہے توکیا اللہ پاک کی رِضا و خُوشنودی اور حُصُولِ ثواب کے لئے دُکان بند نہیں ہو سکتی؟ زہے نصیب ! ہم اپنی دُکان پر مُسْتَقِل بورڈ لگا دیں ۔ [1]

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

ہر جمعرات بعد نَمازِ مَغْرِب دَعْوَتِ اِسْلَامی کا ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اِجْتِمَاع (یہاں اپنے شہر کے قریبی ہفتہ وار اجتماع کی جگہ کا نام لکھیں مثلا پُرانی سبزی منڈی محلہ سودا گراں) میں ہوتا ہے ، اس لئے ہر جمعرات کو دُکان نمازِ عصر کے بعد(تقریباً05:00)بجے بند ہو جایا کرے گی ، آپ بھی شِرْکَت کی سَعَادَت حاصِل کر کے ڈھیروں نیکیاں حاصل کیجئے۔

آپ کو نیکی کی دعوت دینے ، د وسروں کے لئے سراپا ترغیب بننے کاثواب بھی ملے گا اور یہ بورڈ مُسْتَقِل لگانا دَعْوَتِ اِسْلَامی کی تشہیر کاذریعہ بھی بنے گا ، جمعرات کو گاہک بھی جلدی آجایا کریں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اگر بِالْـفَرْض اِجْتِمَاع میں بَر وَقْت پہنچنے کے لئے دُکان جلد بند کر دی اور بظاہر کچھ نقصان ہو بھی گیا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ثواب کی صُورَت میں آخِرَت میں نہ خَتْم  ہونے والا نیکیوں کا خزانہ ہاتھ آئے گا ۔

الله کرے دِل میں اُتر جائے میری بات

سوال8  : بعض اسلامی بھائی دورانِ بیان (بِالْخُصُوص نئے مبلغین کے بیان میں) اُٹھ کر چلے جاتے ہیں ، ان کا ایسا کرنا کیسا؟

جواب : اَدھورا بیان سُن کر چلے جانے والوں میں بعض تو مجبور ہوتے ہوں گے اور جو مجبور ہے وہ مَعْذُور ہے ۔ بعض خواہ مخواہ اُٹھ کر چل دیتے ہوں گے ، ایسا کرنا مُناسِب نہیں ، لہٰذا کہیں بھی دَرس یا بیان ہو ، مُعَلِّم یا مُبَلِّغ چاہے کمسن ہو یا نیا ، بِلا عُذر نہیں اُٹھنا چاہئے اور پورا دَرْس یا بیان سُننا چاہئے ۔ جو کچھ بیان ہو رہا ہے چاہے آپ کو حِفْظ ہو یقیناً پھر بھی سُننا ثواب سے خالی نہیں (جبکہ وہ شَریعَت کے مُطابِق  ہو) ، اِس میں مُبَلِّغ کی حوصلہ شکنی کا بھی اِمکان ہے ۔  چُنَانْچِہ نِیَّت کر لیجئے کہ آیندہ مَخْصُوص مبلغین ہی نہیں بلکہ ہر وہ مُبَلِّغ  جو شَریعَت کے مُطابِق  بیان کرے ۔  چاہے بچّہ ہو ، نیا ہو یا عام اسلامی بھائی ، سب کا دَرْس یا بیان پورا سُنا کروں گا ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

سوال9  : نمازیوں کے لئے اِستنجا خانے مَسْجِد سے کتنی دُور بنانے چاہئیں؟

جواب : اِستنجا خانوں کی جب صفائی کی جاتی ہے اُس وَقْت  بد بُو کافی پھیلتی ہے لہٰذا (اِستِنجا خانے اور مَسْجِد  کے درمیان) اتنا فاصِلہ رکھنا ضَروری ہے کہ صَفائی کے مَوْقَع پر بھی بد بُو مَسْجِد میں داخِل  نہ ہو سکے ۔ اِستنجا خانے اِحاطۂ مَسْجِد میں کُھلتے ہوں تو ضَرورتاً دِیوار پاٹ کر باہَر کی جانب دروازے نکال کر بھی بد بُو سے مسجد کو بچایا جا سکتا ہے ۔ [2]

شرعی احتیاطیں

سوال10: کیا ہفتہ وار اجتماع میں دورانِ بیان عطر کا چھڑکاؤ کرنا چاہیے ؟

 



[1]      مدنی مذاکرہ نمبر۱۹ مفہوماً

[2]      مسجدیں خوشبو دار رکھئے ، ص۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن