دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafta war ijtima | ھفتہ وار اجتماع

book_icon
ھفتہ وار اجتماع

(10) دورانِ سَفَر ہنسی مذاق ، شور و غُل اور دیگر غیر سنجیدہ حرکات سے پرہیز کرنے کا ذِہْن دیجئے ۔

(11) مَدَنی مُنّے اپنے والِد صاحب / بڑے بھائی کے ہمراہ ہی شرکت کریں ۔

 (12) گاڑی کے آنے میں تاخیر ہو جائے تو راہِ خُدا میں صُعُوبتیں برداشت کرنے کی فضیلت بتا کر صَبْر کی تلقین فرمائیے اور ڈرائیور کو جلی کٹی سُنانے کے بجائے آیندہ وَقْت پر آنے کی اِلتجا کیجئے ۔ گاڑی والے سے رابطہ کرنے کے لئے کسی ایک کو ذِمَّہ دار مُقَرَّر کر دیا جائے ، جو اجتماع والے دن یاددہانی بھی کروادے اوراُس کے آنے کامعلوم بھی کرلے ۔

 (13) اگر گاڑی نہ آئے تو ہاتھوں ہاتھ مُتَبَادِل ترکیب فرما لیجئے ۔

 (14) تعداد زیادہ ہونے کی صُورَت میں نئے اسلامی بھائیوں کو سِیٹوں پر بٹھائیے اورخود کھڑے ہوکر سفرکیجئے ۔  (اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اَوائل میں مُـخْتَلِف مَدَنی دوروں میں ایسا کرتے رہے ہیں ۔ )

(15) اجتماع میں پہنچنے پر گاڑی ایسی جگہ کھڑی (Park) کیجئے کہ پیدل چلنے والوں یا اَہْلِ محلّہ کو اِیذا ہو نہ گاڑی واپس نکالنے میں زیادہ دیر اِنتِظار کرنا پڑے ۔

(16) اجتماع سے ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافلوں کے مُسَافِر بننے والوں کا زادِ راہ (لحاف و بیگ وغیرہ) بس  / ویگن میں ہمراہ لیتے آئیے اور دیگر اِسْلَامی بھائیوں کو بھی مَدَنی قافلے کی ترغیب دِلائیے ۔

(17) گاڑی کی چھت ، پائیدان یا سیڑھیوں پر سَفَر نہ کروائیے ۔ قانوناًبھی اسکی اِجازَت نہیں ۔

(18) واپسی پر اجتماع میں ہونے والے بیان کے مَدَنی پھول دُہرائیے ۔  

(19) ہفتہ وار اجتماع کے علاوہ بڑی راتوں کے اجتماعِ ذکر و نعت وغیرہ کیلئے بھی بسوں /  ویگنوں کی ترکیب بنائیے ۔

(20) بس / ویگن پرنمایاں جگہ پر آگے یاپیچھے بینر لگائیے ۔

(21) بینرکا نمونہ :  بینر میں خطبے کے بغیر مواد لکھاجائے ۔ بینر پر مدنی چینل کا مونو گرام بھی ہو اور یہ تحریر لکھی ہو :  

دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وارسُنّتوں بھرااجتماع ہر جمعرات فیضانِ مدینہ/(یہاں مسجد کا نام لکھیں)میں ہوتا ہے ، شرکت فرمائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے۔

(22) موسم کے مُطابِق لحاف اور کھانے کا ڈبہ (Tiffin) ساتھ لائیے اور نئے نئے اسلامی بھائیوں کوبھی کھانے میں شامل کر کے ان پر انفرادی کوشش کیجئے اور اس کی دیگر ذِمہ داران کو بھی ترغیب دِلائیے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بسم الله الرحمن الرحيم کے انیس حروف کی نسبت سے خیرخواہ کے 19 مدنی پھول

 (اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ اطمینان سے درس و بیان سنیں تو ان مدنی پھولوں کے مُطابِق  مسلمانوں کی خیر خواہی فرمائیں اسلامی بہنیں ضَرورتاً ترمیم کر کے برکتیں لُوٹیں)

(1) ہر ذیلی مُشَاوَرَت کا نگران اپنے یہاں کی ہر مَسْجِد میں ایک ایک خیرخواہ مُقَرَّر کرکے انکی مَدَنی تَرْبِیَت بھی کرے اور نگرانی بھی کہ جس کسی کام کی پوچھ گچھ اور حوصلہ افزائی نہ کی جائے ، وہ سُست ہوکر بالآخر ختم ہوجاتا ہے ۔

(2) خیرخواہ جتنا عُمر رسیدہ ، نرم گواورمِلنسارہو اُتنا ہی مُفید ثابت ہو گا ۔

(3) ہفتہ واراجتماع ، مسجد و چوک درس ، بڑی رات کا اجتماعِ ذِکر و نعت بلکہ اگر مَسْجِد میں جَمَاعَت کا وقت قریب آ گیا ہواوراسلامی بھائی مُنْتَشِر یاباتوں میں مَشْغُول نَظَر آئیں تو ”خیرخواہی“فرمائیں ۔

(4) ہفتہ واراجتماع میں 2 خیرخواہ ، دروازے پر موجود رہیں (شرکا کی تعداد کے مُطابِق مَثَلًا  باب المدینہ کراچی میں 12) آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے پُرتپاک طریقے پر مِلیں ، نیز سَعَادَت سمجھتے ہوئے سُنّتیں سیکھنے کے لئے تشریف لانے والوں کی جُوتیاں اُٹھائیں اور حِکْمَتِ عملی کے ساتھ ایسی جگہ رکھیں کہ اب شیطان اگر سُستی دِلائے بھی تو ناکام ہو ۔ ہاں اگر مجبوری ہوتوآپ خود ہی اپنے ہاتھ سے جُوتیاں دروازے تک پہنچائیں اورآیندہ تشریف لانے کی بھرپور درخواست کریں مگر ایسی بھی زبردستی نہ کریں کہ آئندہ دُور سے دیکھ کر ہی راستہ بدل دے ۔

(5) خیرخواہ کی بس یہی دُھن ہونی چاہئے کہ کوئی بھی سُننے اور سیکھنے سے محروم نہ رہے کہ حضرت سَیِّدُناکعبُ الاحباررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : اگر عُلَما کی مجالس کا ثواب لوگوں پر ظاہِر ہو جائے تو وہ اس پر ایک دوسرے سے لڑیں حتی کہ ہر حُکُومَت والا اپنی حُکُومَت اور ہردکاندار اپنی دکان کو ترک کر دے ۔ [1]

(6)فرض و سُنن وغیرہ سے فارِغ ہوتے ہی خیرخواہ مُناسِب آواز میں3 ، 3بار پُکارے :  جو اسلامی بھائی نماز سے فارِغ ہوچکے ہیں ، وہ نمازیوں کا خیال رکھتے ہوئے قریب قریب تشریف لائیں ۔

 



[1]      احیاء علوم الدین ، کتاب ترتيب الاوراد … الخ ، بیان اوراد اللیل ، ۱/ ۴۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن