30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درمیان بٹھالیا ۔ اِس سے صحابۂ کرام رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کو تَعَجُّب ہواکہ یہ کون ذی مرتبہ ہے ! جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : یہ جب مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتاہے تو یوں پڑھتاہے ۔ [1]
(6) دُرُودِ شَفاعت : اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃ ۔ شافِعِ اُمَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ مُعَظَّم ہے : جو شَخْص یوں دُرودِ پاک پڑھے ، اُس کے لئے میری شَفَاعَت واجِب ہو جاتی ہے ۔ [2]
ہفتہ وار اجتماع میں پڑھی جانے والی 2 دُعائیں
ایک ہزار دن کی نیکیاں : جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہْ ۔ حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے رِوایَت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اس کوپڑھنے والے کیلئے 70 فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں ۔ [3]
گویا شبِ قدر حاصل کرلی ! لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم ۔ [4]فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصِل کرلی ۔ [5]
مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے کے 22حروف کی نسبت سے ہفتہ وار اجتماع میں آنے والی بسوں / ویگنوں کی ترکیب کے 22مدنی پھول
(1) ہر حلقے سے اگر سُواری (بس یاویگن وغیرہ) کا بندوبست کیا جائے تو زیادہ تعداد میں اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں لانے میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ سُواری کا بندوبست کرنے کے لئے مَدَنی عطیات کی ترکیب بنانا ضَروری ہے اوراس کے لئے اہلِ مَحبَّت مخیر حضرات سے ماہانہ یا ہفتہ وارکی ترکیب کیجئے نیز کچھ نہ کچھ اپنی جیب سے اورہر ہفتے بس یا ویگن کے ذریعے اِجتماع میں آنے والوں سے بھی ترکیب بنائیے ۔
(2) اجتماع میں انفرادی طورپر جانے کے بجائے اکٹھے ہو کر قافلے کی صورت میں شرکت کیجئے ، خواہ آپ کا حلقہ فیضانِ مدینہ / اجتماع گاہ کے قریب ہی کیوں نہ ہو ۔ اپنے حلقے کی کسی ایک مَسْجِد میں وقْتِ مقررہ پر جمع ہو جائیں ، ذِمہ داران آپس میں طے کر لیں کہ کون کس اسلامی بھائی کو ساتھ لائے گا ۔
(3)اجتماع میں روانہ ہونے سے پہلے جو اسلامی بھائی جمع ہو جائیں ، ان کو فارغ نہ رہنے دیجئے بلکہ مدنی درس (درسِ فیضانِ سُنّت) کا سلسلہ جاری رکھیے ۔
(4) اگر بس / ویگن کا سفر ہو تو ایک اسلامی بھائی کو نگران ، 12 ، 12 پر ایک ذِمَّہ دار اور ایک نئے اور ایک پُرانے یعنی2 ، 2 کو آپَس میں رفیق بنا دیجئے ، یہ ترکیب واپسی تک قائم رکھئے ۔
(5) ڈرائیور و کنڈیکٹر پر انفرادی کوشش کیجئے اور دورانِ سَفَر بیان یا مَدَنی مُذاکَرَہ کی کیسٹ (آڈیو / ویڈیو) / میموری کارڈ وغیرہ حَسْبِ مَوْقَع تحفۃً دیجئے اور سننے سنانے کا ذِہْن بنائیے ۔
(6) گاڑی (بس / ویگن) والا اہلِ مَحبَّت ہوا تو کافی معاون و مددگار ہوگا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ، دورانِ اجتماع اِسے گاڑی میں ہی بیٹھے رہنے کے بجائے ، ترغیب دِلاکر اِجتماع میں شریک کروائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّآیندہ بس / گاڑی کے سفر میں کافی سہولت رہا کرے گی ۔
(7) بس / گاڑی مُفت چلانے کے بجائے شرکائے اجتماع کوراہِ خدا میں خرچ کرنے کے ثواب کی ترغیب دِلاکر کرایہ اکٹھا کیجئے ، جو دے ، لے لیں اور جو نہ دے ، اُسے اس انداز سے ترغیب دِلائیے کہ اس کی دِل آزاری نہ ہو ۔
(8) جواسلامی بھائی زیادہ کرایہ دیں ، اُن سے اختیارات لے لیجئے (یہ رقم اگلے ہفتے کام آجائے گی ، البتہ اجتماع میں آتے ہی یہ رقم مجلسِ مالیات کے متعلقہ ذمہ دارکو جمع کروا دی جائے ) ۔ اختیارات کے محتاط الفاظ : آپ اجازت دے دیجئے کہ آپ کا چندہ دعوتِ اسلامی جہاں مُناسِب سمجھے وہاں نیک و جائز کام میں خَرْچ کرے ۔ [6]یہ اَلْفَاظ سُن کر دینے والا ہاں کہہ دے یا کسی طرح بھی آپ کی بات سے مُتَّفِق ہو جائے تو اب ہر طرح کے نیک وجائز کام میں اِستعمال کرنے کی شرعاً اجازت مل جائے گی ۔ [7]
(9) دورانِ سفر سُواری کی دُعا اور دِیگر دُعائیں بُلَند آواز سے پڑھائیے اور اِجْتِمَاع میں اوّل تا آخر شِرْکَت (تِلاوَت ، نعت ، بیان ، ذِکْر و دُعا ، صلوٰۃ و سلام ، رات اِعْتِکَاف ، اِشْرَاق و چاشت اور صلوٰۃ و سلام) کی ترغیب دِلائیے ۔
[1] القول البدیع ، الباب الاول ، الامر بالصلاة علی رسول الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، ص ۵۷
[2] الترغیب والترھیب ، کتاب الذکر و الدعاء ، الترغیب فی اکثار الصلاة علی النبی ، ص۵۶۶ ، حدیث:۳۰
[3] مسند شامیین ، معاویة عن جعفر بن محمد ، ۳/۱۹۶ ، حدیث:۲۰۷۰
[4] یعنی خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔
[5] تاریخ مدینة دمشق ، ۸۳۰۲-یزید بن عبد الله ابو خالد السراج ، ۶۵/۲۷۶
[6] چندے کے بارے میں سوال جواب ، ص۶۰
[7] تفصیل کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 100 صَفحات پر مشتمل کتاب چندے کے بارے میں سوال جوابصَفْحَہ59تا61ملاحظہ کیجیے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع