30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَزَّ وَجَلَّ اِجْتِمَاع مَضْبُوط ہو جائے گا ۔ [1]
(24)جس مُبلّغِ دعوتِ اسلامی کا بیان ہو ، وہ جمعرات کو عَصْر کی نَماز کے بعد اِجْتِمَاع والی مَسْجِد / مدنی مرکز (فیضانِ مدینہ) کے اطراف میں سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کی دعوت دے اور رات اِعْتِکَاف ، بعدِ فجر مدنی حلقہ ، اِشراق و چاشت تک مُکَمَّل شِرْکَت کرے ۔ [2]
(25)پاکستان انتظامی کابینہ مکتب سے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کا جو بیان میل کیا جاتا ہے ، مُبَلِّغِین کو چاہئے کہ بیان کرنے سے پہلے کم از کم ایک مرتبہ قدرے بلند آواز سے اوّل تا آخر اس کا مُطَالَعَہ کریں اور بیان کرتے وَقْت اس کا انداز مَحْض دیکھ کر تحریر پڑھنے کا نہ ہو بلکہ بیان کا انداز ہونا چاہئے ۔ [3]
(26)ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں اطراف گاؤں / جامعاتِ اہلسنّت سے آنے والے اسلامی بھائیوں کی سواری کا اِنْتِظام اور لنگرِ رضویہ کی بھی ترکیب کی جائے ۔ [4]
(27)اراکینِ شوریٰ ، نِگران کابینات و نگرانِ کابینہ جمعرات کو کسی شہر کے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں بیان کریں اور جُمُعَہ کی صُبْح ہاتھوں ہاتھ 3 دن کے مدنی قافلے میں سَفَر کریں ، جس شہر سے مدنی قافلہ روانہ ہو وہاں پیشگی اِطِّلَاع ہو تیاری ہونی چاہئے ، جس مقام پر مدنی قافلہ جائے ، وہاں آخری دن (اتوار کو) بعدِ عشا بیان کی ترکیب کریں ۔ ہرہفتے یہی ترکیب رہے تو مدینہ مدینہ ۔ [5]
(28)اجتماعات کے بہت فوائد ہیں ، دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا آغاز ہفتہ وار اِجْتِمَاع سے ہوا ، ذِمہ داران اپنے گھر والوں کو ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کروایا کریں #آپ اِجْتِمَاع میں جسمانیت (شرکا کی تعداد) بڑھائیں ، کوئی نیک جسم آ گیا تو روحانیت بھی بڑھ جائے گی (کیونکہ جہاں چالیس مُسلمان صالِح (یعنی نیک) جَمع ہوتے ہیں اُن میں سے ایک ولیُّ اللہ ضَرور ہوتاہے ۔ [6]#جو ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں اچھی اچھی نیتیں کر کے ، با ادب ، با وُضُو ، اِہتِمام کے ساتھ ، صاف ستھرے کپڑے پہن کر ، تیل اور خوشبو لگا کر ، حسنِ اعتقاد ، خلوص اور للہیت رکھتے ہوئے شِرْکَت کرے تو اسے ضرور رُوحانیت نصیب ہو گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ[7]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرُود شریف
(1) شبِ جُمُعَہ کا دُرود : اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ ۔ بزرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شب ِجُمُعہ (جُمُعہ اور جُمَعْرات کی درمیانی رات) اس دُرود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا ، موت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیَارَت کرے گا اور قَبْر میں داخِل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اُتاررہے ہیں ۔ [8]
(2) تمام گناہ معاف : اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ ۔ حضرت سیِّدُنا اَنَس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے رِوایَت ہے کہ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو شخص یہ دُرود پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے ۔ [9]
(3) رحمت کے 70 دروازے : صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد ۔ جو یہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اُس پر رَحْمَت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔ [10]
(4) چھ۶ لاکھ دُرُود شریف کا ثواب : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ ۔ حضرت احمد صاوِیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِالْہَادِی بعض بزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں : اِس درود شریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ۶ لاکھ دُرُود شریف پڑھنے کا ثواب حاصل ہوتا ہے ۔ [11]
(5) قُرب ِمصطفٰے : اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہْ ۔ ایک دن ایک شخص آیا تو حُضور اَنْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے اپنے اور صِدِّیقِ اکبر رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے
[1] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۶تا۲۰رجب المرجب ۱۴۳۵ھ ، 16تا20 مئی 2014ء
[2] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۸تا۱۱ ذو القعدۃ الحرام ۱۴۳۵ھ ، 4تا7ستمبر 2014ء
[3] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۸تا۱۱ذو القعدۃ الحرام ۱۴۳۵ھ ، 4تا7ستمبر 2014ء
[4] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۸تا۱۱ذو القعدۃ الحرام ۱۴۳۵ھ ، 4تا7ستمبر 2014ء
[5] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۸ تا ۱۱ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ ، 27تا30 اپریل 2015ء
[6] فتاویٰ رضویہ ، ۲۴/۱۸۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع