30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
| 1. | مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه / بستہ | مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی جُملہ کتب و رسائل وغیرہ کی بستے پر فراہمی اور ذِکْر و دعا سے قَبْل دیگر اعلانات کے علاوہ ان رسائل و کُتُب کی خریداری کے لئے اِسْلَامی بھائیوں کی ذہن سازی ، بستوں پر غیر شَرْعِی و غیر اَخلاقی لٹریچر اور غیر معیاری مُضرِصِحّت کھانے پینے کی چیزوں کی فَرَوخْت پر کڑی نظر رکھنا ۔ |
| 2. | پارکنگ | پارکنگ کیلئے ہر ایک گاڑی کے لئے ٹوکن جاری کر کے چاک سے ہر گاڑی / سائیکل / موٹر سائیکل پر ٹوکن نمبر لکھنا ، ٹوکن گم ہوجانے پر متعلقہ نگرانِ حلقہ / نگرانِ علاقائی مُشَاوَرَت کے ذریعے ترکیب بنانا ، گاڑیوں اور سائیکلوں کو ترتیب سے کھڑا کرنا تا کہ آمدورفت میں رُکاوَٹ نہ ہو ، پارکنگ ایریا کی حد بندی کرنا ، بلکہ داخلی و خارجی راستے الگ الگ بنانا ۔ |
| 3. | جُوتے رکھنے کی جگہ | جوتے رکھنے کیلئے چوکیاں (Racks) بنا کر ترتیب سے جوتے رکھنا ، ہر ایک جوتے کے لئے ٹوکن جاری کرنا ۔ |
| 4. | مُـخْتَلِف شعبہ جات کے بستے | ہر بستے کی جگہ مَخْصُوص کرنا ، بلکہ ممکنہ صورت میں پینافلیکس بینر یا بورڈ لگانا ۔ نیز اِسْلَامی بھائیوں سے رابطے میں آسانی کیلئے مختلف تنظیمی ذِمَّہ داران کے بیٹھنے کی جگہ بھی مَخْصُوص ہونا ۔ |
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع کے متعلق مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مَدَنی پھول
(1)جمعرات کا جَدْوَل صِرف ہفتہ وار اجتماع کا ہی نہ ہو بلکہ دن کے وقت بھی تنظیمی مصروفیات رکھیں ۔ [1]
(2)اَراکینِ شوریٰ و اَراکینِ کابینہ مُـخْتَلِف شہروں کے ہفتہ وار اِجتماعات میں بیانات کریں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی کاموں کی دھوم مچ جائے گی ۔ [2]
(3)اگر ذِمَّہ داران ہفتہ وار اجتماع میں بروَقْت آئیں گے تو دیگر اِسْلَامی بھائی بھی اس کے عادی ہو جائیں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ[3]
(4)ہمیں ہفتہ واراجتماع اوردیگرمدنی کاموں کو اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سوچ کے مُطابِق سرانجام دیناہے ۔ [4]
(5)ہفتہ واراجتماع میں تمام ذِمَّہ داران بالخصوص اراکینِ کابینہ و اراکینِ شوریٰ اجتماع والی مسجد میں نمازِ مغرب ادا کریں اور عوام کے درمیان بیٹھ کر اگلی صفوں میں اجتماع میں شِرْکَت کرکے سراپا ترغیب بن جائیں ۔ [5]
(6)متعلقہ ذِمَّہ داران کو از خود ہفتہ وار اجتماع کے اِنتظامات و مجالس کی تکمیل وغیرہ کی ترکیب کرنی چاہئے ۔ [6]
(7)ہفتہ وار اجتما ع میں بس / ویگن میں آئیں تو مَسْجِد سے کچھ پہلے ہی اسٹاپ پر اُتر کر پیدل اجتماع گاہ میں پہنچیں تاکہ راستے بھر دعوتِ اسلامی کی تشہیر ہو ۔ [7]
(8)ہفتہ وار اجتماع میں فِیْ سَبِیْلِ الله وَقْت دینے والے مجلس حفاظتی اُمور کے اِسْلَامی بھائیوں کی تَرْبِیَت کی جائے ، انہیں فعّال کیا جائے ، نگرانِ کابینہ ان کامدنی مشورہ کریں ۔ [8]
(9)ہفتہ وار اجتماع مَدَنی کام کو اُٹھانے کاایک بہترین ذریعہ ہے ۔ [9]
(10) ہفتہ واراجتماع (اسلامی بھائی و اسلامی بہنیں) اور نَمازِ جُمُعہ کے اجتماعات ، مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کا لٹریچر (Literature) مثلاً کتب و رسائل وغیرہ فَرَوخْت کرنے کے بہترین مَقامات ہیں ۔ [10]چُنَانْچِہ
[1] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۲ تا ۲۴ جمادی الاوّل ۱۴۲۸ھ ، 10 تا 12جون2007ء
[2] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۱ تا ۲۵ذو القعدۃ الحرام ۱۴۲۸ھ ، 30نومبر تا 4دسمبر 2007ء
[3] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۳ ، ۲۴ذوالحجۃ الحرام۱۴۳۰ھ ، 11 تا 12دسمبر2009ء
[4] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۵ تا ۲۰ ربیع الاوّل ۱۴۳۱ھ ، 2 تا7 مارچ 2010ء
[5] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۹جمادی اولیٰ تا ۴ جمادی اخریٰ ۱۴۳۱ھ ، 13تا17مئی 2010ء
[6] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲۴ رجب تا یکم شعبان ۱۴۳۱ھ ، 7تا 14 جولائی 2010ء
[7] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۱۵ تا ۲۰ ربیع الاوّل ۱۴۳۱ھ ، 2 تا7 مارچ 2010ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع