30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَـجْلِس ہفتہ وار اجتماع 3 سے 5 اَرکان پر مُشْتَمِل بنائی جاتی ہے ۔ جس میں حَسْبِ ضَرورت نگرانِ کابینہ کی مُشَاوَرَت سے تعداد میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے ۔ مَـجْلِس کے تحت دَرْج ذیل ذیلی مَجَالِس و ذِمَّہ داران کا تَقَرُّر ہوتا ہے ۔ جبکہ بڑے شہروں میں اِجْتِمَاع کے انتظامات کے لئے ہر کام پر مَـجْلِس اور چھوٹے شہروں میں ایک ذِمَّہ دار مُقَرَّر ہوتا ہے ۔
|
| مَـجْلِس | ذِمَّہ داریاں |
| 1. | جَدْوَل وپابندیِ اَوقات | قاری ، نعت خواں اور مُبَلِّغ کا جَدْوَل بنانا ، تِلاوَت و نعت و بیان کی پرچیاں بنا کر متعلقہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن قَبْل مُطَّلَع کرنا ۔ نیز مائک کی ذمہ داری بھی اسی مجلس کے سُپُرد ہے ۔ |
| 2. | مَـجْلِس حفاظتی اُمُور | اِجْتِمَاع گاہ بِالْخُصُوص داخلی دروازوں اور اس سے مُتَّصِل مقامات پر اور دائیں بائیں گُھومنے پھرنے والوں پر نَظَر رکھنا اور ضرورتاً دھاتی سُراغ رساں آلے (Metal Detector) کے ذریعے مُکَمَّل جسمانی تلاشی لینا ۔ |
| 3. | ساؤنڈ ، لائٹ ، پنکھے | اسپیکرز وغیرہ کے مُناسِب و بوقت ضَرورت و دُرُسْت اِسْتِعمال کا خیال رکھنا ، پارکنگ ، اِجْتِمَاع گاہ اور قریبی راستوں ، وُضُو خانے اور اِسْتِنْجَا خانوں میں روشنی کا مُناسِب اِنْتِظام کرنا ۔ بجلی فیل ہونے کی صُورَت میں جنریٹر مع آپریٹر / یو پی ایس (Generator / U.P.S) کی ترکیب بنا کر رکھنا ، گرمیوں میں پنکھوں (Fans) کا مُناسِب اِنْتِظام کرنا ، اِجْتِمَاع شروع ہونے سے پہلے ضرورتاً گرمیوں میں فرش کو پانی سے دھو کر ٹھنڈا کرلینا جبکہ سردیوں میں ہیٹر (Heater) چلا کر گرم کر لینا ۔ |
| 4. | وُضو خانہ واِستنجا خانہ | وُضُو خانہ واستنجا خانہ پر پانی کی مسلسل فراہمی ، موٹر سے پانی پورا نہ ہونے کی صورت میں پانی کا مُتَبَادِل اِنْتِظام کرنا ، خراب یا Leak ٹونٹیوں کو مرمّت یا تبدیل کروانا ۔ اِستنجا خانے میں صفائی کے ساتھ ساتھ روشنی اور لوٹوں کا انتظام بہتر بنانا ۔ |
| 5. | مَسْجِد صفائی و دریاں | اِجْتِمَاع گاہ اور مَسْجِد کی صفائی کا خوب خیال رکھنا ، دریاں اور چٹائیاں ترتیب کے ساتھ بچھانا ، میلی دریاں پہلے ہی سے دُھلوا لینا ، ضَرورتاً اِجْتِمَاع گاہ اور مَسْجِد کے اطراف کی صفائی کے علاوہ پانی کا چھڑکاؤ بھی کروانا ، اِجْتِمَاع کے اِخْتِتام پر دریاں تہہ کر کے اور بکھری ہوئی چیزیں سمیٹ کر مَخْصُوص جگہوں پر مَحْفُوظ کرنا ۔ |
| 6. | مَـجْلِس خیرخواہ | بستوں ، وضو خانہ ، مَسْجِد کی چھت ، ملحقہ کمروں یا مَصْرُوفِ گفتگو اسلامی بھائیوں کو نہایت نرمی و شَفْقَت سے سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کروانا ، مَدَنی مُنّوں کو دورانِ اجتماع شور مچانے ، شرارتیں کرنے ، اِدھر اُدھر ٹولیاں بنا کر گھُومنے سے بغیر شور کئے نرمی و شَفْقَت سے مَنْع کرنا ۔ |
| 7. | پانی کی سبیل | ضَرورت کے مُطابِق مُناسِب مَقامات پرپانی کی سبیل لگانا |
| 8. | مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه / بستہ | مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی جُملہ کتب و رسائل وغیرہ کی بستے پر فراہمی اور ذِکْر و دعا سے قَبْل دیگر اعلانات کے علاوہ ان رسائل و کُتُب کی خریداری کے لئے اِسْلَامی بھائیوں کی ذہن سازی ، بستوں پر غیر شَرْعِی و غیر اَخلاقی لٹریچر اور غیر معیاری مُضرِصِحّت کھانے پینے کی چیزوں کی فَرَوخْت پر کڑی نظر رکھنا ۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع