30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! درود و سلام کے بے شُمار فضائل ہیں اور ہمارے بزرگ بارگاہِ رِسَالَت میں با اَدَب کھڑے ہو کر ہدیۂ دُرُود و سلام پیش فرمانے کو اچھا ہی نہیں جانتے بلکہ خود ایسا کیا بھی کرتے تھے ۔ جیسا کہ صَدْرُ الشَّرِیْعَہ ، بَدْرُالطَّرِیْقَہ مُفْتی محمد امجد علی اَعْظَمِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بہارِ شَریعَت میں فرماتے ہیں : بَوَقْتِ ذِکْرِ وِلادَت قیام کیا جاتا ہے یعنی کھڑے ہو کر دُرُود و سلام پڑھتے ہیں ، عُلَمائے کرام نے اس قیام کو مُسْتَحْسَن (یعنی اَچھّا) فرمایا ہے ۔ کھڑے ہو کر صلوٰۃ وسلام پڑھنا بھی جائز ہے ۔ [1]اور ان کے مُتَعَلِّق مَنْقُول ہے کہ آپ کا یہ مَعْمُول تھا کہ بعد نَمازِ جُمُعَہ بِلا ناغہ 100 بار دُرُودِ رَضویَّہ (یعنی صَلَّی اللّٰهُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِـهٖ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ صَلٰوةً وَّ سَلَامًا عَلَیْكَ یَارَسُوْلَ اللّٰهِ) پڑھتے ۔ حتّٰی کہ سفر میں بھی جُمُعَہ ہوتا تو نَمازِ ظُہْر کے بعد دُرُودِ رَضویَّہ نہ چھوڑتے ، چلتی ہوئی ٹرین میں کھڑے ہو کر پڑھتے ۔ ٹرین کے مُسافِر اِس دِیوانگی پر حیرت زَدَہ ہوتے مگر اِنہیں کیا مَعْلُوم !
دیوانے کو تحقیر سے دیوانہ نہ کہنا دیوانہ بَہُت سوچ کے دیوانہ بنا ہے [2]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع کی تنظیمی اہمیت
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اِجْتِمَاع عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے ہفتہ وار 5مَدَنی کاموں میں ایک اَہَم ترین مَدَنی کام ہے ۔ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اوائل میں صِرف یہی مَدَنی کام ہوتا تھا ، بقیہ مدنی کام بعد میں شروع ہوئے ۔ یہ ایسا مَدَنی کام ہے ، جس کی مَضْبُوطِی سے شہر کے بقیہ مَدَنی کاموں کی مَضْبُوطِی کا اَندازہ لگایا سکتاہے ۔ !ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شُرَکا کی تعداد بڑھتی ہے تو اِسْلَامی بھائیوں کے حوصلے بلندہوتے ہیں! مَدَنی قافلوں ، مَدَنی اِنْعَامَات کے عاملین کی تعدادبڑھتی ہے !دِینی کتب و رسائل کے مطالعے کا ذِہْن بنتا ہے ، مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی کُتُب ورسائل کی فَرَوخْت بڑھتی ہے ! باہمی رابِطہ بڑھتا ہے !دعوتِ اِسْلَامی کے بارے میں لوگوں کا حُسْنِ ظَن بھی بڑھتا ہے !اگر خدانخواستہ ہفتہ وار اِجْتِمَاع کی تعداد میں کمی ہوتی ہے تو سارا کچھ اس کے برعکس ہو سکتا ہے ۔ اسی طرح ہفتہ وار اِجْتِمَاع کے شرکا سے ہمیں دعوتِ اسلامی کے مُـخْتَلِف شعبہ جات اور مَدَنی کاموں کے لئے نئے نئے اِسْلَامی بھائی بھی ملتے ہیں! پہلے سے مَدَنی کام کرنے والے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت سے نیا جذبہ اور ولولہ پاتے ہیں ۔ یُوں بِلاشبہ ہفتہ وار اِجْتِمَاع کو مَدَنی کاموں کے لئے پاور ہاؤس (Powerhouse) کہا جا سکتا ہے ۔
سنتوں کی لُوٹنا جا کے متاع ہو جہاں بھی سنتوں کا اجتماع [3]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت باعِثِ رضائے امیر اہلسنّت
ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی رضا کے حُصُول کا باعِث ہے کہ ہفتہ وار اجتماع میں شِرْکَت کرنے والے اِسْلَامی بھائیوں کے مُتَعَلِّق فرماتے ہیں : جواسلامی بھائی ہفتہ وار اِجْتِمَاع کیلئے رات اِعْتِکَاف کرتے اور صُبْح اِشْرَاق و چاشت کے نوافل کی ادائیگی کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھ کر واپَس ہوتے ہیں ، وہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کا عطر ہیں ۔ چُنَانْچِہ یاد رکھئے ! اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار اِجْتِمَاع کی اَہَمِیَّت کے پیشِ نَظَربار بار اس میں شِرْکَت کی تاکید فرماتے رہتے ہیں وہیں شریک ہونے والوں کو بھی بے حد پسند فرماتے ہیں ۔ لِہٰذا ہم بھی پکّی نیّت کرتے ہیں کہ جب تک صِحَّت و زِنْدَگی رہی ، دَعْوَتِ اِسْلَامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں کبھی بھی ناغہ نہ کریں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بِالْخُصُوص وہ اِسْلَامی بھائی ! جو ذرا سے دَرْدِ سر یا مَعْمُولی سی مَصْرُوفِـیَّت کو عُذْر بنا کر سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کی سَعَادَت سے مَحْرُوم رہ جاتے ہیں ، ان کی ترغیب اور سُستی دُور کرنے کیلئے اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حیاتِ طیبہ کا یہ اَنْمول واقعہ پیشِ خِدْمَت ہے کہ ایک بار آپ کو سَخْت بُخار ہو گیا اور اس کے باوُجُود آپ لِحاف اوڑھ کر سُنّتوں بھرے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شریک ہوئے ۔ اے کاش ! اِن کے صدقے ہم پر بھی کرم ہو جائے ، ہماری سُستیاں اور غفلتیں دُور ہوجائیں ۔
سدا پیرومرشِد رہیں مجھ سے راضی کبھی بھی نہ ہوں یہ خفا یاالٰہی
بنادے مجھے ایک در کا بنادے میں ہردم رہوں باوفا یاالٰہی[4]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع کی انتظامی مجالس اور ذمہ داریاں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع