30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کا جب آغاز ہوتا ہے تو اس وَقْت شَبِ جُمُعَہ (جمعرات اورجُمُعَہ کی درمیانی رات) شروع ہو چکی ہوتی ہے ۔ کیونکہ جمعرات کا سورج غروب ہوتے ہی جُمُعہ شروع ہو جاتا ہے اور روایات میں جُمُعَہ اور شبِ جُمُعَہ کے بے شُمار فضائل مَرْوِی ہیں ۔ جیسا کہ نَماز کے اَحْکام صفحہ 397 پر ہے : جُمُعہ یومِ عید ہے ، جُمُعہ سب دِنوں کا سردار ہے ، جُمُعہ کے روز جہنّم کی آگ نہیں سُلگائی جاتی ، جُمُعہ کی رات دوزخ کے دروازے نہیں کھلتے ، جُمُعہ کو بروز ِ قِیامَت دُلہن کی طرح اُٹھایا جائے گا ، جُمُعہ کے روز مرنے والا خوش نصیب مسلمان شہید کا رُتبہ پاتا اور عذابِ قَبْر سے مَحْفُوظ ہو جاتا ہے ۔ حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے فرمان کے مُطابِق جُمُعَہ کو حج ہو تو اس کا ثواب 70 حج کے برابر ہے ، جُمُعہ کی ایک نیکی کا ثواب 70 گُنا ہے ۔ [1]اسی طرح ایک رِوایَت میں سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اِرْشادِ رَحْمَت بُنیاد ہے : جُمُعہ کے دِن اور رات میں24گھنٹے ہیں اللہ پاک ہر گھنٹے میں ایسے چھ۶ لاکھ اَفراد کو جہنّم سے آزاد فرماتا ہے ، جن پر جہنّم کی آگ واجِب ہو چکی ہوتی ہے ۔ [2]
گناہگار ہوں میں لائِقِ جہنم ہوں کرم سے بخش دے مجھ کو نہ دے سزا یارب[3]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
رات اعتکاف کا جدول ایک نظر میں
| 1 | ہفتہ وار اجتماع کے مَدَنی حلقوں کے آخر میں (یومیہ 50 مدنی انعامات ، قُفْلِ مدینہ کارکردگی ، ہفتہ وار 8 مدنی انعامات کی ) اجتماعی فِکْرِ مدینہ کروائی جائے ۔ |
| 2 | اجتماعی فِکْرِ مدینہ کے بعد ”کھانے کے حلقے “ لگائے جائیں ، رِسالہ ثواب بڑھانے کے نسخے سے کھانے سے قبل اچھی اچھی نیتیں کروائی جائیں اور رِسالہ کھانے کا اِسلامی طریقہ سے سُنّتیں اور آداب بتائے جائیں ۔ |
| 3 | کھانے کے تقریباً 11 منٹ بعد صلوٰۃ التوبہ کے نوافل ادا کئے جائیں ۔ |
| 4 | سونے سے قبل ہفتہ وار اجتماع میں پڑھے جانے والے اوراد پڑھے / پڑھائے جائیں ۔ |
| 5 | سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب بتانے کے بعد وقفہ آرام کیا جائے ۔ |
| 6 | صبح صادق سے کم و بیش 19 منٹ قبل نَمازِ تَـھَجُّد کے لئے بیدار کیا جائے ۔ |
| 7 | نَمازِ تَـھَجُّد کے بعد مناجات ، شجرہ شریف کے اوراد تِلاوَتِ قرآنِ پاک ، اذانِ فَجْر کے جواب دینے کی ترکیب کی جائے ۔ |
| 8 | اذانِ فَجْر کے بعد مَسْجِد اور اجتماع گاہ کے اطراف کی گلیوں میں صدائے مدینہ کی ترکیب کی جائے اور نَمازِ فَجْر باجماعت ادا کی جائے ۔ |
| 9 | بعدِ فَجْر مَدَنی حلقے میں کم از کم 3 آیات کی تِلاوَت و ترجمہ و تفسیر (خزائن العرفان / نور العرفان / صراط الجنان) ، ترتیب وار 4 صفحات فیضانِ سنّت سے درس ، منظوم شجرہ شریف اور فاتحہ و ایصالِ ثواب کی ترکیب کی جائے ۔ |
| 10 | اشراق و چاشت کے بعد صلوٰۃ و سلام ، اِخْتِتامِ مجلس کی دعا اور ملاقات (آپس میں سلام و مصافحہ) |
ہفتہ وار اجتماع میں سونے سے قبل پڑھے جانے والے اوراد
| 1 | لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ 100 مرتبہ | 3 | اَسْتَغْفِرُ اللہ 100 مرتبہ |
| 2 | اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 100 مرتبہ | 4 | صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 111 مرتبہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع