30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عشا کی ادائیگی کے بعد خصوصی طور پر کچھ دیر کیلئے مَدَنی حلقوں کا اِہتِمام ہوتا ہے ۔ جن میں شرکائے اِجْتِمَاع کو نہ صِرف فرائض عُلُوم سے آگاہی ملتی ہے ، بلکہ انہیں مُـخْتَلِف گناہوں سے بچنے کے طریقے و علاج بتانے کے علاوہ ان گناہوں میں مُبْتَلا ہونے کی وُجُوہَات اور اَسْبَاب بھی بتائے جاتے ہیں ۔ نیز اسی مَدَنی حلقے میں روز مرّہ کے معمولاتِ زِنْدَگی میں مانگی جانے والی مُتَفَرِّقدُعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں اور پھر اِجتماعی فِکْرِ مدینہ و دُعا کے بعد باہم مُلَاقَات و مصافحہ کرتے ہوئے رات کے کھانے (خیرخواہی) کی ترکیب کی جاتی ہے اور یوں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کی پہلی نشست کا جَدْوَل مُکَمَّل ہوتا ہے ۔
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! پہلی نشست کے بعد اگرچہ کھانے وغیرہ کی ترکیب ہوتی ہے مگر چونکہ برتن و دسترخوان وغیرہ کی ترکیب بنانے میں کچھ وَقْت لگ جاتا ہے ، لِہٰذا دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول کو اوڑھنا بچھونا بنانے والے اِسْلَامی بھائی اور دیگر ذِمَّہ دارانِ دَعْوَتِ اِسْلَامی اس وَقْت کو غنیمت جانتے ہوئے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شریک اِسْلَامی بھائیوں سے باہم مُلَاقَات کرتے اور نئے شرکا پر انفرادی کوشش کی ترکیب بناتے ہیں کہ فرمانِ شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہے : دَعْوَتِ اِسْلَامی کا تقریباً 99% مَدَنی کام اِنفرادی کوشش کے ذَرِیعے ہی مُمکِن ہے ۔ چُنَانْچِہ ،
ایک رِوایَت میں حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : میں سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ تھا جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ اِرشَاد فرمایا : جنّت میں یاقُوت کے کچھ سُتون ہیں ، جن پر زَبرجَد کے بالا خانے ہیں ، ان کے دروازے کھُلے ہوئے ہیں اور یہ ایسے چمکتے ہیں جیسے روشن تارے چمکتے ہیں ۔ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی : یَا رَسُولَ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ان میں کون رہے گا؟ اِرشَاد فرمایا : اللہ پاک کی خاطِر مَحبَّت کرنے والے ، اللہ پاک کی خاطر مِل بیٹھنے والے اور اللہ پاک کی خاطِر مُلَاقَات کرنے والے ۔ [1]
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! دیکھاآپ نے ! ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں مَدَنی حلقوں کے بعد اِسْلَامی بھائیوں کا آپس میں ایک دوسرے سے ملنا و مُلَاقَات کرنا کس قَدْر فضیلت کا باعِث ہے ، کیونکہ ان کے پیشِ نَظَر بھی سوائے اللہ پاک کی رِضا کے کچھ نہیں ہوتا اور وہ اللہ پاک کی خاطِر ہی ایک دوسرے سے مَحبَّت بھری باتیں کرتے ہیں ، ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے آگاہ کرتے ہیں ، اِنہیں مدنی کاموں میں عملی طورپرشمولیت کی ترغیب دِلاتے ہیں ۔ بِلاشبہ اس انفرادی کوشش کی بھی کیا ہی خوب مَدَنی بہاریں ہیں ۔ بلکہ اسی کی بَرَکَت سے تو دَعْوَتِ اِسْلَامی کی مرکزی مَـجْلِسِ شوریٰ کے مَرْحُوم نگران خوش الحان نعت خوان ، بلبلِ روضۂ رسول حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ملے ۔ چُنَانْچِہ ،
ان کے مُتَعَلِّق شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فیضانِ سنّت جلد اوّل صَفْحَہ 630پر لکھتے ہیں : دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مدَنی مَاحَول میں تشریف لانے سے قَبْل بھی حاجی مشتاق رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! مذہبی ذِہن تھا ، بارِیش نوجوان اور خوش اِلحان نعت خوان تھے ۔ دعوتِ اسلامی میں اپنی شُمولیّت کا واقِعہ اُنہوں نے مجھے کچھ اِس طرح بتایا تھا کہ میں جب پہلی بار ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں حاضری کے لئے دعوتِ اسلامی کے اوّلین مَرْکَز جامع مَسْجِد گلزارِ حبیب آیا ، اِجتماع کے بعد سب لوگ مُنْتَشِر ہونے لگے تو میں بھی چل پڑا ، اِتنے میں ایک بارِیش ، با عمامہ اِسلامی بھائی نے خود آگے بڑھ کر مجھ سے مُصَافَحہ کیا (یعنی ہاتھ مِلایا) ، اُن کے ملنے کا انداز مجھے بَہُت بھلا لگا ۔ بڑی مَحبَّت کے ساتھ اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے اُنہوں نے آپ (یعنی اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ) سے میری ملاقات کروائی ۔ میں بہت مُتَاَثِّر ہوا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ ہو گیا ۔ [2]
شہا عطارؔ کا پیارا ہے یہ مشتاق عطاری یہی مُژدہ اِسے تم بھی سُنا دو یا رسول الله[3]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ اِسْلَام کی شان و شوکت کا اِظْہَار ہو ، دِین کو تَقْوِیَت پہنچے ، برکتیں اور رحمتیں حاصِل ہوں ، جنّت کا شوق اوراس کے باغات کے پھل چننے کی سَعَادَت پائیں ، بُلَند و بالا چمکتے دمکتے جنّتی محلات کے حقدار ٹھہریں ، دُعائیں قبول اور بَلائیں دُور ہوں ، نیز مَدَنی مَاحَول میں بھی اِسْتِقَامَت ملے تو ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں اوّل تا آخِر شِرْکَت کرنے بلکہ دوسرے اِسْلَامی بھائیوں کو بھی لانے کا پکّا اِرادہ کر لیجئے کہ شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اجتماعات میں پابندی سے شریک ہونے والوں کو یوں دُعائے مدینہ سے نوازا ہے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع