دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafta war ijtima | ھفتہ وار اجتماع

book_icon
ھفتہ وار اجتماع

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رونے والی آنکھیں مانگو

حضرت سَیِّدُناہَیْثَم بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم لوگوں کو خُطْبَہ اِرشَاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سامنے رونے لگا توآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا :  اگر آج وہ تمام مومنین جن کے سر پر مَضْبُوط پہاڑوں جیسے گناہوں کا بوجھ ہو وہ بھی تمہارے ساتھ حاضِر ہوتے تو اس شخص کے رونے کی وجہ سے ان سب کی بھی مَغْفِرَت کر دی جاتی کیونکہ فرشتے رو رو کر اس کے حق میں دُعا کر رہے ہیں : یااللہ  ! کَثْرَت سے رونے والوں کی شَفَاعَت ، نہ رونے والوں کے حق میں قبول فرما لے ۔ [1]

مِرے اشک بہتے رہیں کاش ہر دَم            تِرے خوف سے یا خدا یاالٰہی [2]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جو روتا ہے اُس کا کام ہوتا ہے

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو !  آپ نے دیکھا !  جو روتا ہے اُس کا کام ہوتا ہے اور نہ صِرف اُس کا بلکہ بسا اَوقات اُس کے ساتھ والوں کابھی کام ہو جاتا ہے ، گناہوں کی بَـخْشِشْ ہو جاتی ہے ، فِرشتے اللہ پاک کے خوف سے رونے والوں کے وسیلے سے دُعائیں کرتے ہیں ، اللہ پاک کی رَحْمَت سے اُمیدہے کہ سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کرنے والا کوئی اِسْلَامی بھائی بھی رَحْمَتِ خُداوندی سے مَحْرُوم نہ رہے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ، دورانِ اِجْتِمَاع اگر کسی پر تِلاوَت ، نعت ، بیان ، ذِکْر و دُعا اور سلام وغیرہ میں رِقَّت طاری ہو گئی تو اللہ پاک کے کَرَم سے اُس کے صَدْقے سب پر رَحْمَت ہو جائے گی ۔ بعض نادان عِلْمِ دِین کی کمی کے باعِث دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں خوفِ خُدا و عِشْقِ مصطفے ٰ ، قَبْر و حَشْر کی یاد اور گُناہوں کی نَدامَت پر رونے اور رُلانے والوں کو اَچھّا نہیں سمجھتے ، حالانکہ اِس میں کوئی حَرَج نہیں ۔  جیسا کہ سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : جس مومن کی آنکھوں سے اللہ پاک کے خوف سے آنسو نکلتا ہے ، اگر چہ مکھی کے سرکے برابر ہو ، پھر وہ آنسو اس کے چہرے کے ظاہری حصے تک پہنچے اللہ پاک اُسے جہنّم پر حَرام کر دیتا ہے ۔ [3]

مانندِ شَمْع تیری طرف لَو لگی رہے          دے لُطْف میری جان کو سوز و گُداز کا[4]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ وار اجتماع میں مانگی جانے والی دعا کی مدنی بہار

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! مُفتیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حاجی محمد فاروق عطاری مدنی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے وابستگی کے بارے میں خود کچھ اِس طرح سے بتایا تھا کہ میں نے جب پہلی مرتبہ سُنّتوں بھرے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کی تو وہاں کی جانے والی اِختتامی رِقّت انگیز دُعا سُن کر بہت مُتَاَثِّر ہوا ، بس اِس دُعا کا انداز پسند آگیا ۔  اِس کے بعد دَعْوَتِ اِسْلَامی کی منزلیں طے ہوتی چلی گئیں ۔ [5]

یہ رضوی  ہے  ضیائی  قادری ہے اور عطاری                                                                             سجی نِسْبَت کی گُل کاری میرا فاروق عطاری

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !     صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8-مدنی حلقے

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! عِلْم کا ایک باب سیکھنا ہزار رَکْعَت نمازپڑھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ حضرت سَیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے مَرْوِی ایک روایت میں ہے کہ اللہ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا :  جب تم جنّت کی کیاریوں سے گزرا کرو تو اس میں سے کچھ پھول چُن لیا کرو ۔  صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی :  یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  جنّت کی کیاریاں کونسی ہیں؟ اِرشَاد فرمایا :  عِلْم کی محفلیں ۔ [6] چُنَانْچِہ ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں اگرچہ مُـخْتَلِف مواقع پر مُـخْتَلِف باتیں اور سُنّتیں سیکھنے کو ملتی ہی رہتی ہیں مگر نَمازِ



[1]      شعب الایمان ، ۱۱-باب فی الخوف من الله تعالى ، ۱/۴۹۴ ، حدیث:۸۱۰

[2]      وسائِلِ بخشش (مُرمّم) ، ص۱۰۵

[3]      شعب الایمان ، ۱۱-باب فی الخوف من الله تعالی...الخ ، ۱/۴۹۱ ، حدیث:۸۰۲

[4]      ذوقِ نعت ، ص۱۰

[5]      مفتی دعوت اسلامی ، ص۱۴

[6]      معجم کبیر ، ما اسند عبد الله بن عباس ، مجاھد عن ابن عباس ، ۵/۲۷۸ ، حدیث:۱۰۹۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن