30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رہے۔([1])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہر وقت باو ضو رہنے کی کوشش کیجئے۔ ایک فزیوتھراپسٹ كا کہنا ہے:”مسلمانوں میں مایوسی کا مرض کم پایا جاتا ہےکیوں کہ وہ دن میں کئی مرتبہ ہاتھ،منہ اور پاؤں دھوتے (یعنی وضو کرتے)ہیں۔“(نماز کے احکام،صفحہ۶۸)باوضو رہنے کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ ہمیں سنت پر عمل کے ساتھ ساتھ خوداعتمادی کی دولت اور احساسِ کمتری سے چھٹکارا نصیب ہوگا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۸)مُنَظَّم زندگی گزارئیے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!وہ افراد جن کے گھر وں میں بے ترتیبی رہتی ہے یا وہ اپنی چیزیں منظم انداز سے نہیں رکھتے ان میں بھولنے کی عادت زیادہ پائی جاتی ہے۔اس لیے اگر آپ بھولنے کی عادت کا شکار ہیں تو پہلے اپنے معمولات کا جائزہ لے کر مدنی پیڈ میں چند مدنی پھولوں کی صورت میں تحریر فرمالیجئے کیوں کہ کاموں کوترتیب سے تحریر کر لینا یادداشت کو تیز کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ اپنی اہم چیزوں جیسے چابی اور دوسری ضروری اشیاء کو مخصوص جگہ پر رکھنے کی عادت ڈالئے۔اگر آپ ایک بار اپنی ضروری چیزیں مخصوص جگہ پر رکھنا شروع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع