دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafiza kaisay Mazboot ho? | حافظہ کیسے مضبوط ہو؟

book_icon
حافظہ کیسے مضبوط ہو؟

قوتِ حافظہ ایک انمول نعمت

ایک زمانہ تھا جب انسان اُڑتے پرندوں اور تیرتی مچھلیوں کو دیکھ کر متأثر ہوتا تھا، چمکتے چاند اور دمکتے ستاروں کو دیکھ کر حیران ہوتااور بلند و بالا پہاڑوں کی شان و شوکت کے آگے مرعوب ہوتا تھامگر جب اپنی دماغی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے غور وفکر کے سمندروں میں غوطہ زن ہوا تو  کائنات مُسَخَّر (فتح)کرنے کا راز اس پر آشکار ہوگیا۔اسی عقلِ انسانی کے ذریعے اس نے جہاز بنائے ، سمندر کی موجوں کا سینہ چیر تی کشتیاں اور بحری جہازوں کی صورت میں ایک نیا جہان آباد کر دیا۔آسمان سے باتیں کرتی بلند وبالا عمارتوں کا وہ تسلسل قائم کیا جس کا ماضی میں تصور بھی ناممکن  تھا۔ہمارے بزرگانِ دین، اسلاف ،بڑے بڑےحکماء و اَطِبَّاء اور نامور مسلمان سائنسدانوں نے اس نعمت کا بھرپور استعمال کیااور ایسے کارنامے سرانجام دیےجو رہتی دنیا کے لئے یاد گار بن گئے۔یوں تو انسان کی تخلیق کے ابتدائی دور سے ہی قوتِ حفظ اور ذہانت کے حیران کردینے والے نظارے دیکھنے کو ملتے رہے مگر سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی امّت کوحفظ و ذہانت کی یہ قوت کامل و اَکمل طور پرعطا ہوئی جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےفرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس امت کو حفظ اور یادداشت کی وہ غیر معمولی صلاحیت عطافرمائی ہےجس سے گزشتہ امتیں محروم تھیں۔([1])  گویابے مثال قوتِ حفظ و

 



[1]… زرقانی علی المواہب ، المقصد الرابع،خصائص امتہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ،۷/۴۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن