30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیان کردہ احادیث سے حضرت سیّدنا ابو کریب ہمدانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کا ایک مسئلہ بھی حل ہوگیا، جس سے آپ بے حد خوش ہوئے اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو گھر میں آنے کی اجازت عطافرمائی ۔([1])
(۲۷)80دن میں حفظِ قراٰن :
حضرت سیّدنا ابو بکر محمد بن مسلم شہاب زہری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےقابل ِرشک قوت حافظہ عطافرمایاتھا،اسی کی بدولت آپ نے صرف اسی(80) دن میں قراٰنِ کریم حفظ کرلیا تھا ۔([2])
(۲۸)کئی علوم کا خزانہ ذہن میں محفوظ تھا:
حضرت سیّدنا لیث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ امام زہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :میں نے حضرت سیّدنا اما م زہری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے بڑھ کر کوئی عالم نہیں دیکھا ،اس لئے کہ اگرتم انہیں ترغیب و ترہیب سے متعلق احادیث بیان کرتے ہوئے سن لوتو ضرور کہو گے کہ آپ کے علاوہ کوئی اوراتنی خوبصورتی سے یہ روایات بیان نہیں کرسکتا ،اگر تم ان سے انبیائے کرام اور اہل کتاب کے متعلق روایات سن لو تو تمہیں کہنا پڑے گا کہ سب سے عمد ہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع