30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیّدناہشیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا انتقال ہوگیا ، میں نےآپ سے سنی ہوئی تمام باتوں کو اپنے ذہن میں محفوظ کرلیا تھا۔([1])
(۱۱)ہزار ہا حدیثیں یادفرمالیاکرتے:
حفظِ حدیث میں بھی حضرت سیّدنا امام احمد بن حنبلرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی شان نرالی ہے چنانچہ حضرت سیّدنا امام ابوزرعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےایک روز حضرت سیّدنا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے صاحبزادے حضرت عبد اللہ بن احمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے ارشاد فرمایا:آپ کے والد حضرت سیّدنا اما م احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہزارہا احادیث یاد فرمالیا کرتے تھے ۔([2])
(۱۲)جو سنتے یاد فرما لیتے:
حضرت سیّدنا سعیدبن عمرو رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت سیّدنا امام ابوزُرعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے پوچھا :اے ابو زُرعہ !آپ کا حافظہ زیادہ قوی ہے یا امام احمد بن حنبل(رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) کا؟ ارشاد فرمایا:امام احمد بن حنبلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاحافظہ مجھ سے زیادہ قوی ہے۔حضرت سیّدناسعید عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ المَجِیْد نے فرمایا: آپ کوکیسے معلوم ہوا؟ فرمایا: میں نے سیّدناامام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع