30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے۔‘‘([1])
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
| بلغم کم کرنے کے اسباب (۱)فاضل رطوبتیں اوربلغم انسان کے اندر سستی پیدا کرتی ہیں اورتَقلیلِ طعام بلغم کو کم کرنے کا مجرب نسخہ ہے۔ ایک قول کے مطابق ستر انبیاءِ کرام علیہم السلام اس بات پر متفق ہیں کہ کثرتِ نسیان ، کثرتِ بلغم سے پیداہوتاہے اورکثرتِ بلغم زیادہ پانی پینے کی وجہ سے ہوتاہے اورپانی کے بکثرت پیے جانے کی وجہ کثرتِ طعام ہے۔ (۲)سوکھی روٹی کھانے سے بھی بلغم میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ (۳) نہارمنہ کشمش کھانا بھی بلغم کوکم کرنے کے ليے مفید چیز ہے ۔ (۴) مسواک کرنا بھی بلغم کو دور کرتاہے ،حافظہ اورفصاحت کو بڑھاتاہے ۔ کیونکہ مسواک کرنا بہت ہی پیاری سنت ہے اوراس سے نماز وتلاوت قرآن کا ثواب بڑھادیا جاتاہے ۔ (۵) قے بھی فاضل رطوبات اوربلغم میں کمی کا باعث بنتی ہے ۔ جو شخص کم کھانے کی عادت بنانا چاہتاہے اسے چاہیے کہ کم کھانے کے فوائد اپنے سامنے رکھے ۔ صحت مند رہنا ، عِفَّت سے مُتَّصِف ہونا ،اِیثار کے مواقعوں کا میسر آنا ، کم کھانے کے فوائد میں سے چند ایک ہیں ۔(راہِ علم ،ص ۵۱) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع