30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قادری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کا حافظہ پیدائشی طور پرکافی کمزور تھا،اسی لیے مدرسے کے طلبہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا مذاق اڑایا کرتے تھے ، جب یہ سلسلہ مزید بڑھا اور طلبہ کے رویے میں ذرّہ برابر تبدیلی نہیں آئی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ دل برداشتہ ہوکرجنگل کی جانب نکل گئےجب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوغائب ہوئے تین دن گزرگئےتو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے استاذعلامہ قاضی جیاضیاء الدین قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو فکر لاحق ہوئی، وہ آپ کی تلاش میں نکلےاور ڈھونڈتے ہوئے اسی جنگل میں پہنچ گئے،کیا دیکھتے ہیں کہ حضرت سیّدنا جمال الاولیا ء قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ایک غار میں چھپے بیٹھے ہیں۔ قاضی جیا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے قریب جاکر مدرسہ چھوڑ کر آنے کی وجہ معلوم کی تو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ وجہ بیان کرتے ہوئے کہنے لگے:”طلبہ میری کُند ذہنی پر ہنستے ہیں۔“قاضی جیارَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےجب یہ سنا تو جوش میں آکرارشادفرمایا:”اٹھو ! میں نے تمہیں ذہین کردیا۔“([1])
حضرت سیّدنا قاضی جیا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مبارک زبان سے نکلنے والے یہ کلمات بارگاہِ الہٰی میں مقبو ل ہوئے اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےذہانت اور قوتِ حافظہ کی بدولت فقہ ،اصول فقہ اور عُلُوم عَرَبیہ میں مہارت حاصل کی اور اب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا قوتِ حافظہ شہرت کا سبب بنا۔ساری زندگی درس و تدریس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع