30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں نے بارگاہِ رسالت میں اپنی کمزور یادداشت کے سبب قراٰن مجید یاد نہ ہونے کی شکایت کی۔ سرکار ِمدینہ ،قرار قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: یہ شیطان(کی وجہ سے)ہے جسے خَنْزب کہا جاتا ہے،اے عثمان!میرے قریب آؤ۔“ جب میں قریب آیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے میرے منہ میں اپنا لعابِ دہن ڈالااور اپنادستِ مبارک میرے سینے پر رکھاجس کی ٹھنڈک میں نےسینےمیں محسوس کی،پھرآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا:”اے شیطان!عثمان کے سینے سے نکل جا“۔اس دن کے بعد میں کبھی کوئی چیز نہیں بھولا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بھی کیا شان ہے !کہ نہ صرف باطنی مرض کی وجوہات سے واقف ہیں بلکہ اس کے علاج فرمانے پر بھی قادر ہیں، یہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ظاہری حیات کے ساتھ ہی خاص نہیں ہے بلکہ آج بھی اگر کوئی صدقِ دِل سے اپنے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں اِستِغاثہ پیش کرے اورمرضِ نسیان سے شفا طلب کرے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّاس کی مراد پوری ہوگی بلکہ حضور عَلَیۡہِ الصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمکی بارگاہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع