30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جاتے ہیں ،آپ عَلَيۡهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماللہ عَزَّوَجَلَّسے ہمارے لئے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں مرضِ نسیان سے شفا عطا فرمائے۔حضرت سیّدنا موسیٰ عَلٰي نَبِيِّنَا وَعَلَيۡهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نےاللہعَزَّوَجَلَّسے التجا کی تو اللہعَزَّوَجَلَّنے وحی فرمائی کہ آپ اپنے امتیوں کو حکم دیں کہ وہ لبان (کندر)کھائیں۔چنانچہ بنی اسرائیل نے لُبان یعنی کندرکھایاتو ان کا مرضِ نسیان ختم ہوگیا۔([1])
رَسُولُ الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: لبان (کندر) کھانا قوتِ یادداشت بڑھاتا،نسیان ختم کرتااور بلغم کافور کرتا ہے۔([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرت سیّدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے کسی نے نسیان کی شکایت کی تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا :کُندر استعمال کرو،(اس طرح کہ)رات کو پانی میں ڈال کر صبح نہار منہ اس پانی کو پیو، یہ نسیان کے لئے بہت مفید ہے۔([3])
حضرت سیّدنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما فرماتے ہیں:ایک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع