30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے‘‘([1])لہٰذا اگر کاجو دستیاب نہ ہوں تومونگ پھلی کےذریعے بھی ان فوائد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
٭… حضرت سیّدنا امام زہر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرما تے ہیں:شہد کا استعمال کرو کیوں کہ یہ قوت حافظہ کے لیے مفید ترین ہے۔([2])
٭…حضرت سیّدنا امام زُہری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:جس کو احادیثِ مبارکہ یاد کرنے کا شوق ہووہ (مناسب مقدار میں )مُنَقّٰیکھائے۔([3])
مُنَقّے کے حیرت انگیز فوائد:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سوکھے ہوئے چھوٹے انگور کِشمش اور سوکھے ہوئے بڑے انگور منقّٰی کہلاتے ہیں۔شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نقل فرماتے ہیں:اللہ کے محبوب ،دانائے غُیُوب، صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ حکمت نشان ہے: اسے کھاؤ یہ (مُنقّٰی)بہترین کھانا ہے، (مُنقّٰی)اَعصاب (یعنی نَسوں اور پٹَھّوں )کو مضبوط کرتا، کمزوری کو دور کرتا غصّہ کو ٹھنڈا کرتا، بلغم کو دور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع