30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوگا جیساکہ نبی اکرم نور مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جب تم کسی چیز کو بھول جاؤ تو مجھ پر درود پاک پڑھو وہ چیز اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں یاد آجائے گی۔‘‘([1]) خصوصاً اس دُرودِ پاک کا وِرد کرے:
’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْکَامِلِ وَعَلٰی اٰلِہٖ کَمَا لَا نِھَایَۃَ لِکَمَالِکَ وَعَدَدَ کَمَالِہٖ‘‘
شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس دُرودِ پاک کی فضیلت نقل فرماتے ہیں: اگر کسی شخص کو نسیان یعنی بھول جانے کی بیماری ہو تو وہ مغرب اور عشاء کے درمیان اس دُرودِپاک کو کثرت سے پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ حافظہ قوی ہوجائے گا۔([2])
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭… شیشے کےبرتن میں اگر مُشک(ایک قسم کی خوشبو)سے سورہ فاتحہ کو لکھ دیا جائے اور اس برتن کو عرقِ گلاب سے بھر کر کُند ذہن شخص جسے کچھ یاد نہیں رہتا اس کو سات دن تک پلایا جائے تو اس کی دماغ کی کمزوری زائل ہوجائےگی اور جو کچھ وہ سنے گا اسے یاد رہے گا۔([3])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع