30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھنا عقل مندی نہیں ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتوں کے تو کیا کہنے ! مدنی ماحول ایسے کئی مواقع فراہم کرتا ہے جس میں ذہنی آزمائش ہوتی ہے اور ثواب کاخزانہ بھی ہاتھ آتا ہے ،مدنی مذاکروں میں شرکت یقیناً ذہنی آزمائش کی عادت بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مدَنی ماحول میں اسلامی کتابوں کا مطالعہ،پھر اس مطالعے سے حاصل ہونے والے مدَنی پھولوں پر نہ صرف خود عمل کرنا بلکہ انفرادی کوشش اور مدَنی قافلوں میں سفر کے ذریعےدیگر اسلامی بھائیوں کو بھی عمل کی ترغیب دلانا،مدَنی انعامات کے رسالے پُر کرنا،ان میں موجود مدَنی انعامات پر غورو فکر کرنا ،جن پر عمل نہیں ان کو بھی اپنے اعمال میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کرنا،دو گھنٹے مدَنی(تنظیمی) کاموں میں صَرف کرنا اور سوچ بچار کے ذریعے اسے فائدہ مند بنانا،مدَرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنااور دن بھر کی مصروفیات کا ایک جدول بنانا وغیرہ، بلاشبہ ان تمام کاموں میں ہمارے دماغ کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے اور مندرجہ بالا امور کے ذریعے جب دماغ پر بوجھ پڑتا ہےاس عمل سے دماغی ورزش ہوتی ہے اور دماغ کی قابلیت میں کئی گنااضافہ ہوتا ہے ،مزید یہ کہ ثواب کا بیش قیمت خزانہ بھی ہاتھ آتا ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر اپنی صلاحیتوں کوبڑھانے اور آخرت کو بہتربنانے کے لیے کمربستہ ہوجائیے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع