30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!لکھ لینے سے بات جلد یاد بھی ہوجاتی ہےجیسا کہ حضرت سیّدنا خلیل بن احمدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ ا الاَحَدفرماتےہیں:میں نے جو کچھ سنا ،لکھ لیا،جو کچھ لکھا وہ یاد کرلیا،جو کچھ یاد کیا اس سے فائد ہ اٹھا یا ہے۔([1])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یادداشت کو تحریری صورت دینے سے جہاں ہماری معلومات محفوظ ہوجاتی ہے وہیں لکھنے کی مشق بھی ہوتی رہتی ہے اوریہ تحریر ی امتحان میں امتیازی کامیابی دلانے کے لیے بے حدمُعاوِن ثابت ہوتی ہے لہذا مطالعہ کرتے ہوئے یا کرنے کے بعد کوشش کیجئے کہ حاصل مطالعہ کے نوٹس (Notes)بنالیے جائیں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّیہ عملی مشق آپ کی علمی ترقی میں کئی گنا مفید ثابت ہوگی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کان پر قلم رکھو!
حضرت سیّدنا زید بن ثابت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکہتے ہیں کہ ایک روز میں حضور عَلَیۡہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمکی بارگاہ میں حاضر ہوا تو میں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے سامنے ایک کاتب کو دیکھا۔نبیِٔ کریم رَءُوفٌ رَّحِیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:قلم کو اپنے کان پر رکھوکہ یہ (عمل)لکھنے والے کو (بھولا) ہوا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع