دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hafiza kaisay Mazboot ho? | حافظہ کیسے مضبوط ہو؟

book_icon
حافظہ کیسے مضبوط ہو؟

میں جبکہ رات کا تیسر ا حصہ حدیث ِرسول یاد کرتے ہوئے گزارتا ہوں۔([1])

(۲)حضرت سیّدنا اسماعیل بن اویس رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب  بھی کچھ یاد کرنا چاہو تو جلد سو جایا کرو پھر سحری کے وقت اٹھ کر چراغ روشن کرواور یاد کرنے میں مشغول ہو جاؤ،یہ عمل کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نسیان کا مرض قریب بھی نہیں آئے گا۔ ([2])

(۳)حضرت سیّدنا احمد بن فرات رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :ہم اپنے اساتذہ سے  قوت حافظہ  بڑھانے والی چیزوں کا تذکرہ سنتے  ہی رہتے تھے ،تمام اساتذہ اس بات پر متفق تھے کہ قوتِ حافظہ کے لئے سب سے مفید ترین چیز کسی چیز کو باربار دیکھناہے اور رات کو یاد کرنا دن میں یاد کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔([3])

(۴)حضرت سیّدنا منذررَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےاپنے بیٹے  حضرت نعمان بن منذر  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے ارشاد فرمایا:بیٹا!مجھے پسند ہے کہ رات میں تم فن ادب کامطالعہ کرو،کیوں کہ دن میں دل مشغول ہوتا ہے جب کہ رات میں پرسکون ہوتا ہے، جب بھی رات  میں کو ئی چیز یاد کرو گے تو تمہارے دل میں نقش

 



[1] الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۷۵

[2] الجامع لاخلاق الراوی وآداب السامع،ماینبغی للطالب ان یوظفہ، ص۴۶۰،

[3] الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۱۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن