30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللّٰہ کنوئیں میں خود گِرا ہوں
اپنی نالِش کروں تجھی سے
ہیں پُشتِ پناہ غوثِ اعظم
کیوں ڈرتے ہو تم رضاؔ کسی سے
٭…٭…٭…٭…٭…٭
شجرہ ٔ عُلِیَّہ حضرات عالیہ قادریہ برکاتیہ
رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اِلٰی یَوْمِ الدِّیْن
یاالٰہی رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے
یاالٰہی رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے
یارسول اللّٰہ کرم کیجے خدا کے واسطے
مشکلیں حل کر شہ مشکل کشا کے واسطے
کر بَلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے
سیّدِ سجاد کے صدقے میں ساجِد رکھ مجھے
علم حق دے باقرِ علمِ ہُدی کے واسطے
صدقِ صادق کا تصدّق صادِق الاسلام کر
بے غضب راضی ہوکاظم اور رضا کے واسطے
بہر معروف و سری معروف دے بے خود سَری
جندِ حق میں گِن جنید با صفا کے واسطے
بہرِ شبلی شیرِ حق دُنیا کے کتّوں سے بچا
ایک کا رکھ عبدِ واحد بے رِیا کے واسطے
بوالفرح کا صَدقہ کر غم کو فرح دے حسن و سعد
بوالحسن اور بوسعیدِ سعد زا کے واسطے
قادِری کر قادِری رکھ قادِریوں میں اُٹھا
قدرِ عبدالقادرِ قدرت نما کے واسطے
اَحْسَنَ اﷲُ لَہُمْ رِزْقًا سے دے رزقِ حسن
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع