30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
غزَل کہ دَربارَہ عزم سفر اَطہر مدینہ منورہ از مکہ معظمہ بعد ِحج بمحرم ۱۲۹۶ھ عرض کردہ شد
حاجیو! آؤ شہنشاہ کا رَوضہ دیکھو
کعبہ تو دیکھ چکے کعبَہ کا کعبَہ دیکھو
رُکنِ شامی سے مِٹی وحشت شامِ غربت
اب مَدینہ کو چلو صبحِ دِل آرا دیکھو
آبِ زمزم تو پِیا خُوب بجھائیں پیاسیں
آؤ جُودِ شہِ کوثر کا بھی دریا دیکھو
زیرِ میزاب مِلے خوب کرم کے چھینٹے
ابرِ رحمت کا یہاں زور برسنا دیکھو
دُھوم دیکھی ہے درِ کعبہ پہ بیتابوں کی
اُن کے مشتاقوں میں حسرت کا تڑپنا دیکھو
مِثلِ پروانہ پِھرا کرتے تھے جس شمع کے گِرد
اپنی اُس شمع کو پَروانہ یہاں کا دیکھو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع