دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

اُس ذات کی قَسَم جس کے قبضۂ قُدْرَت میں میری جان ہے ! بے شک ایک مؤمِن کا قَتْل کیا جانا اللہ پاک کے نزدیک دُنیا کے تباہ ہوجانے سے زِیادہ بڑا ہے ۔( [1] )

قَتْلِ نَاحَقْ کے بَعْض اَسْبَاب

( 1 ): مقصَد کے حُصُول میں ناکامی پر شدید غم وغصّہ ۔ ( 2 ): گھریلو ناچاقی مثلاً شوہر بیوی یا بھائی بھائی میں مُسَلْسَل جھگڑا ہو تو تنگ آ کر ایک فریق دوسرے کو قَتْل کر دیتا ہے ۔ ( 3 ): مال جَمْع کرنے کی حِرْص ۔ ( 4 ): جائیداد ( Property ) کے جھگڑے ، اس کے سبب قَتْل کرنا عموماً دیہاتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے ۔ ( 5 ): تکبُّر کہ مُتَکَبِّر آدمی  بَعْض اَوْقَات اپنے حق میں مَعْمُولی سی بے اَدَبی کرنے والے کو قَتْل کر دیتا ہے ۔ ( 6 ): سیاسی مَحَاذ آرائی، اس میں ایک فریق اپنے قائد کی حِمَایت میں دوسرے فریق کا بے دَریغ خون بَہَا دیتا ہے ۔( [2] )

قَتْلِ نَاحَقْ سے بچے رہنے کے لئے

٭ غصّے کو قابُو میں رکھئے ، اس کے لئے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ ابوبِلال محمد الیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کے رِسَالے غصّے کا عِلاجاور اِحْتِرَامِ مسلم کا مُطَالعہ مُفِید ہے ۔  ٭ گھر میں مدنی ماحول بنائیے اور شریعت وسنت کے مُطَابِق زندگی گُزَارئیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! گھریلو ناچاقیوں اور لڑائی جھگڑوں کا خاتِمہ ہو گا ۔ ٭ دل سے دنیا کی مَحَبَّت نِکال دیجئے ۔ حدیث شریف میں ہے : حُبُّ الدُّنْیَا رَأْسُ کُلِّ خَطِیْئَۃٍ دنیا کی

مَحَبَّت تمام گُنَاہوں کی جڑ ہے ۔( [3] ) ٭ تَوَاضُع اِختیار کیجئے اور تکبُّر کی آفت سے پیچھا چھڑائیے ۔٭ اَنْجام کو پیشِ نظر رکھئے کہ یہ وقتی اور جذبانی قدم دنیا وآخرت میں کس قدر تباہی و بربادی کا باعِث بنتا ہے مثلاً یہ کہ قاتِل کو اپنے مُلکی قانون کے مُطَابِق طرح طرح کی تکلیف دہ سزاؤں اور عزیز واَقْرِباء کے سامنے ذِلَّت ورُسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس کے عِلاوہ قرآن وحدیث میں اس کے لئے جہنّم کے دردناک عذاب کی وعیدیں بھی آئی ہیں ۔

حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

بَیْتُ الْخَلَا میں داخِل ہونے سے پہلے کی دُعا

اَللّٰهُمَّ اِنّىْۤ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَاۤئِثِ

ترجمہ: اے اللہ!  میں ناپاک جِن اور جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔( [4] )

چونکہ پاخانے ( یعنی بَیْتُ الخلَا ) میں گندے جِنَّات رہتے ہیں اس لئے یہ دُعا پڑھنی چاہیے ۔( [5] )

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔( [6] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]    نسائی ، کتاب تحریم الدم ،  تعظیم الدم ،  ص٦٥٢ ، حدیث: ٣٩٩٢.

[2]    رسائل قادریہ ،  قتل ناحق ،  ص۴۷۳ و۴۷۴ ،  ملخصاً.

[3]    موسوعة ابن ابى الدنيا ،  كتاب ذم الدنيا ،  ٥ / ٢٢ ،  حديث: ٩.

[4]    بخارى ،  كتاب الدعوات ،  ص١٥٦٢ ،  حديث: ٦٣٢٢ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۴.

[5]    مراٰۃ المناجیح ،  کتاب الطہارۃ ،  آداب الخلاء ،  پہلی فصل ،  ۱ / ۲۵۹.

[6]    ابن ماجه ،  كتاب اقامة الصلاة ، باب الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم ،  ص١٥٢ ،  حديث: ٩٠٧.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن