دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

 

طرح ان کی کِتَابیں پڑھنا ۔ ( 4 ): بغیر عِلْم کے دِینی مَسَائِل خصوصاً عقائد  میں بَحْث کرنا ۔

گمراہی سے مَحفُوظ رہنے کے لئے

٭ بَدْمَذْہَب اور کسی بھی طرح کا گمراہ کُن نظریہ رکھنے والے شَخْص سے ہمیشہ دُور رہئے ، اس کے ساتھ دوستی، میل جول، اس کی گفتگو اور تقریر سننے سے بچتے رہئے کہ حدیث شریف میں ہے : ”اِیَّاکُمْ وَاِیَّاہُمْ لَا یُضِلُّوْنَکُمْ وَلَا یُفْتِنُوْنَکُمْ ان ( یعنی بَدْمَذْہَبوں ) سے دُور رہو اور انہیں اپنے سے دُور کرو، کہیں وہ تمہیں گُمْراہ نہ کر دیں، کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں ۔“( [1] ) ٭ اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھئے ۔  ٭ صِرْف اور صِرْف مُسْتَنَد عُلَمائے اہلسنت کی کِتَابیں پڑھئے اور انہی کی تقاریر سنئے ۔  ٭ دِینی مَسَائِل خصوصا ً عقائد کے مُعَامَلے میں بَحْث کرنے سے گُرَیز کیجئے کہ یہ عوام کا نہیں بلکہ ماہِرِ فن عُلَما کا کام ہے ۔

حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

نیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دُعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْۤ اَحْيَانَا بَعْدَمَاۤ اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ

ترجمہ: تمام تَعْرِیفیں اللہ پاک کے لئے جس نے ہمیں موت( نیند )کے بعد حَیَات ( بیداری ) عطا فرمائی اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔( [2] )

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اَعْمَال میں دس نیکیاں لکھتا ہے ۔( [3] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

( 3 )... قَتْلِ ناحق

”قَتْلِ ناحق“ کے مُتَعَلِّق  مختلف اَحْکَام

( 1 ): کسی مسلمان کو جان بوجھ کر نَاحَق قَتْل کرنا سَخْت ترین کبیرہ گُنَاہ ہے ۔( [4] ) ( 2 ): ( شریعت میں ) قَتْلِ عَمْد ( یعنی اَسْلِحَہ کے ساتھ جان بوجھ کر قتل کرنے ) کی سزا دُنیا میں فقط قِصَاص ( یعنی قَتْل کا بدلہ قَتْل ) ہے یعنی یہی مُتَعَیَّن ( مُقَرَّر ) ہے ۔ ہاں! اگر اَوْلِیَائے مَقْتُول مُعَاف کر دیں یا قاتِل سے مال لے کر مُصَالَحَت ( صُلْح ) کر لیں تو یہ بھی ہو سکتا ہے ۔( [5] )

آیتِ مُبَارَکہ

وَ مَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَنَّمُ خٰلِدًا فِیْهَا وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ لَعَنَهٗ وَ اَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِیْمًا( ۹۳ ) ( پ٥،النساء: ٩٣ )

ترجمۂ کنزالایمان: اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قَتْل کرے تواس کابدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے اور اللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھا بڑا عذاب ۔

 

 



[1]    مسلم ،  مقدمة ،  باب النهى عن الرواية    الخ ،  ص١٣ ،  حديث: ٧.

[2]    بخارى ،  كتاب الدعوات  ، ص٥٦٠ ،   حديث: ٦٣١٤ ۱ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۳.

[3]    ترمذى ،  ابواب الوتر ،  باب     فى فضل الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم ،  ص١٤٤ ،  حديث: ٤٨٤.

[4]    فتاویٰ رضویہ ،  ۲۱ / ۲۶۳ ،  ملخصاً.

[5]    بہارِ شریعت ،  حصہ۱۷ ،  جنایات کا بیان ،   ۳ / ۷۵۲.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن