دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

جائے گا جس کو طِیْنَۃُ الْخَبَال کہتے ہیں ۔( [1] )

تکبُّر کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اسباب

( 1 ): مال ودَولَت ( 2 ): عُہدہ ومنصب ( 3 ): عِلْم ( 4 ): حَسَب نَسَب ( 5 ): حُسْن وجَمال ( 6 ): طاقَت وقُوَّت ( 7 ): خود پسندی ( 8 ): بُغْض وکینہ ۔

تکبُّر سے بچنے کے لئے

٭ اپنے عیبوں پر نظر کیجئے ۔ ٭ سلام ومُصَافَحہ میں پَہَل کرنے کی عادت بنائیے ۔ ٭ اپنے کام خود اپنے ہاتھوں سے کیجئے ۔ ٭ سادَگی اِخْتِیَار کیجئے ۔ ٭ تکبُّر کے خوفناک عذابات کا مُطَالَعَہ کیجئے کہ کسی بھی مَرَض سے بچنے اور اس کا عِلاج کرنے کے لئے اس کے مُھْلِکَات یعنی تباہ کاریوں کا جاننا مُفِیْد ہوتا ہے ۔ ٭ موت کو کثرت سے یاد کیجئے ۔

مَدَنی مشورہ: تکبُّر کے تفصیلی اَحْکَام اور اس کی تباہ کاریاں جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب ” تکبُّر“ کا مُطَالَعَہ کیجئے ۔

حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

ایمان پر خاتمے کی دُعا

اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ نُّشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَّعْلَمُہٗ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُہٗط

ترجمہ: اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس بات سے کہ کسی شے کو تیرا شریک بنائیں جان بوجھ کر اور ہم بخشش مانگتے ہیں تجھ سے اس ( شِرْک ) کی جس کو ہم نہیں جانتے ۔

ہر صُبْح اور شام تین۳ تین۳ بار پڑھئے ۔ فضیلت: اِنْ شَآءَ اللہ! پڑھنے والے کا خاتِمہ اِیمان پر ہو ۔( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

نیک بننے کے روحانی عِلاج

( 1 ): یَا تَـوَّابُ ( اوّل آخر دُرود شریف ): جو کوئی چاشت کی نماز کے بعد 360 بار اس کو پڑھے گا اللہ پاک اسے تَوْبَۃُ النَّصُوْح ( یعنی پَکّی توبہ ) نصیب فرمائے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔

( مدنی پنج سورہ، ص۲۵۷ )

( 2 ): یَا اَحَدُ ( اوّل آخر دُرود شریف ): جو تنہا اسے ہَزار بار پڑھے گا نیک بن جائے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔ ( مدنی پنج سورہ، ص۲۵۵ )

 

اِجْتِمَاعِی فکرِ مدینہ کا طریقہ  ( 72مَدَنی اِنْعَامات )

یومیَّہ 50مَدَنی اِنْعَامات:

( 1 ): اچھی اچھی نیتیں کیں ؟ ( 2 ): پانچوں نمازیں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعَت ادا کیں ؟ ( 3 ): ہر نماز کے بعد آیَۃُ الْکُرسِی،تسبیحِ فاطِمَہ،سورۂ اِخْلَاص پڑھی ؟ ( 4 ): اذان و اِقَامَت کا جواب دیا ؟ ( 5 ): 313 بار دُرودِ پاک پڑھا ؟ ( 6 ): مسلمانوں کو سلام کیا ؟ ( 7 ): آپ اور جی سے گُفْتگُو کی ؟ ( 8 ): جائز بات کے اِرَادے پر اِن شَآء اللّٰہ کہا ؟ ( 9 ): سلام اور چھینکنے والے کی حَمْد پر جواب دیا ؟ ( 10 ): دعوتِ اسلامی کی اِصْطِلَاحَات اِسْتِعْمَال کیں ؟ ( 11 ): بھوک سے کم کھاتے ہوئے پیٹ کا قُفْلِ مدینہ لگایا ؟ ( 12 ): دو۲ مَدَنی دَرْس دئیے یا سنے ؟ ( 13 ): مَدْرَسَۃُ



[1]    ترمذى ،  ابواب صفة القيامة    الخ ،  ٤٤-باب ،  ص٥٩٠ ،  حديث: ٢٤٩٢.

[2]    شجرۂ عطاریہ ،  ص۱۵.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن