دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

مَدَنی مشورہ: بدگمانی کے تفصیلی اَحْکَام اور اس کی تباہ کاریاں جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب ”بدگمانی“ کا مُطَالعہ کیجئے ۔

حلقوں میں یاد کروایا جانے والا کلمہ شریف

تیسرا کلمہ

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَاۤ  اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ

ترجمہ: اللہ پاک ہے اور سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں اور اللہ کے سِوا کوئی معبود نہیں  اور اللہ سب سے بڑا ہے گُنَاہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے جو سب سے بلند عظمت والا ہے ۔( [1] )

٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ ( یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک ) مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو، جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شفیع و گواہ بنوں گا ۔( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

( 26 )...تَکَبُّر ( Arrogant )

”تکبُّر“ کی تَعْرِیف

اگر کوئی اپنے آپ کو دوسرے سے افضل سمجھے تو یہ  تَکَبُّر ہے ۔( [3] )

”تکبُّر“ کی مِثَالَیں

٭ امیر کا غریب کو گھٹیا تَصَوُّر کرنا ٭ بڑے عُہدے والے کا چھوٹے عُہدے والے کو اپنے سے کم تَر جاننا ٭ اعلیٰ حَسَب ونَسَب والے کا دوسروں کو نِیْچ ( گھٹیا ) خیال کرنا ٭ طاقتور کا کمزور کو حقیر اور اپنا غُلام سمجھنا وغیرہ ۔

”تکبُّر“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام

( 1 ): تکبُّر حرام ہے اور عظیم کبیرہ گُنَاہ ہے ۔( [4] ) ( 2 ): اللہ پاک یا کسی نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مُقَابَلے میں تکبُّر کُفْر ہے ۔( [5] ) ( 3 ): کُفّار کے مُقَابَلے میں تکبُّر عِبَادت ہے ۔( [6] )

آیتِ مُبَارَکہ

لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ( ۲۳ ) ( پ١٤، النحل: ٢٣ )

ترجمۂ کنزالایمان: فِی الْحَقِیْقَت اللہ جانتا ہے جو چُھپاتے اور جو ظاہِر کرتے ہیں بے شک وہ مَغْرُوروں کو پسند نہیں فرماتا ۔

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مُتَکَبِّـرِین کا حَشْر قیامت کے دِن چیونٹیوں کے برابر جسموں میں ہو گا اور ان کی صُورَتیں آدمیوں کی ہوں گی، ہر طرف سے ان پر ذِلَّت چھائے ہوئے ہو گی، ان کو کھینچ کر جہنّم کے قید خانے کی طرف لے جائیں گے جس کا نام بُـوْلَس ہے ۔ ان کے اوپر آگوں کی آگ ہو گی، جہنمیوں کا نِچَوڑ انہیں پِلایا



[1]    مدنی پنج سورہ ،  ص۱۳۷.

[2]    شعب الايمان ،  باب فى الصلوات ،  ٣ / ١١١ ،  حديث: ٣٠٣٣.

[3]     مفردات راغب ،  ص٤٣٩.

[4]     فتاوی رضویہ ،  ۲۳ / ٦١۴.

[5]     مراٰۃ المناجیح ،  ۲ / ۳۹ و۶ / ۶۵۵.

[6]     مراٰۃ المناجیح ،  ۲ / ۳۹.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن