دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھو کیونکہ تمہارا دُرُود پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

( 25 )...بدگُمَانی

بدگمانی کی تَعْرِیف

بِلا دلیل دُوسرے کے بُرے ہونے کا دِل سے اِعْتِقَادِ جازِم ( یعنی یقین ) کر لینا بَدْگُمَانِی کہلاتا ہے ۔( [2] )

بدگمانی کی چند مِثَالَیں

٭ نعت شریف یا سُنَّتوں بھرا بیان سُن کر کسی کو روتا دیکھا تو اس کے بارے میں یہ خیال دل میں جما لینا ( یعنی یقین کر لینا ) کہ یہ لوگوں کو دِکھانے کے لئے رو رہا ہے ۔ ٭ کال رسیو نہ ہونے پر بِلاوجہ اس بات کا یقین کر لینا کہ وہ جان بوجھ کر میری کال رسیو نہیں کر رہا ۔ ٭ طے کئے گئے وَقْت اور مقام پر کوئی آدمی نہیں پہنچ پایا تو بِلاوجہ اُس کے بارے میں یہ یقین کر لینا کہ یہ دھوکا باز ہے ۔

”بدگمانی“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام

( 1 ): مسلمان پر بدگمانی حرام وکبیرہ ( گُنَاہ ہے ) ۔( [3] ) ( 2 ): اگر کوئی شک میں مبتلا کرنے والے بُرے کاموں میں اِعْلَانیہ طَور پر مَشْغُول ہو جیسے شراب کی دُکان میں آنا جانا تو اس صورت میں بدگمانی حرام نہیں ۔( [4] ) ( 3 ): یاد رہے کہ اِعْلَانیہ گُنَاہ کرنے والوں سے بدگمانی جائز ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کی بدگوئی کرنا یا عیب اُچھالنا شروع کر دیا جائے بلکہ ایسی صورت میں رِضَائے اِلٰہی کے لئے صِرْف دل میں انہیں بُرا سمجھا جائے ۔( [5] )

آیتِ مُبَارَکہ

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوْا ( پ٢٦، الحجرات: ١٢ )

ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو بہت گمانوں سے بچو بے شک کوئی گمان گُنَاہ ہو جاتا ہے اور عیب نہ ڈھونڈو ۔

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

اللہ پاک نے مسلمان کا خون، مال اور اس سے بد گمانی ( کو دوسرے مسلمان پر ) حرام کیا ہے ۔( [6] )

بدگمانی کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اسباب

( 1 ): بُغْض وکینہ  ( 2 ): تَـجَسُّس یعنی دوسروں کے چُھپے حال کی جُسْتُجُو ۔

بدگمانی سے بچنے کے لئے

٭ اپنے مسلمان بھائیوں کی خُوبیوں پر نظر رکھئے ۔ ٭ اپنی بُرائیوں پر نظر کیجئے اور انہیں دُور کرنے میں لگ جائیے ۔ ٭ جب بھی دل میں کسی مسلمان کے بارے میں بدگمانی پیدا ہو تو اپنی تَوَجُّہ اس کی طرف کرنے کے بجائے بدگمانی کے شَرْعِی اَحْکَام کو پیشِ نظر رکھئے اور بدگمانی کے انجام پر نِگاہ رکھتے ہوئے خود کو عذابِ الٰہی سے ڈرائیے ۔ ٭ جس سے بدگمانی ہو اس کے لئے دُعَائے خیر کیجئے ۔

 



[1]     معجم اوسط ،  ١ / ٨٤ ،  حديث: ٢٤١.

[2]     فيض القدير ،  ٣ / ١٥٧ ،  تحت الحديث: ٢٩٠١.

[3]    فتاویٰ رضویہ ،  ۸ / ۸۰.

[4]     روح المعانى ،  پ٢٦ ،  الحجرات ،  تحت الآيه: ١٢ ،  ٢٦ / ٤٢٨ ،  ملتقطًا.

[5]     الحديقة الندية ،  الخلق الرابع و العشرون ،  ٢ / ١٢ ،  ملخصًا.

[6]     شعب الايمان ،  باب فى تحريم اعراض الناس ،  فصل     الاخبارفى التشديد    الخ ،  ٥ / ٢٩٧ ،  حديث: ٦٧٠٦.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن