دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

”کینہ“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام

( 1 ): مسلمان سے بِلاوَجہِ شَرْعِی کینہ وبُغْض رکھنا حرام ہے ۔( [1] ) ( 2 ): اگر کسی نے ظُلْم کیا اور اس وجہ سے دل میں اس کا کینہ ہے تو یہ حرام نہیں ۔( [2] )

آیتِ مُبَارَکہ

وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُۚ-وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ هَدٰىنَا لِهٰذَا- وَ مَا كُنَّا لِنَهْتَدِیَ لَوْ لَاۤ اَنْ هَدٰىنَا اللّٰهُۚ- ( پ٨،الاعراف: ٤٣ )

 ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم نے ان کے سِیْنوں میں سے کینے کھینچ لئے ان کے نیچے نہریں بَہیں گی اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں اس کی راہ دِکھائی اور ہم راہ نہ پاتے اگر اللہ نہ دِکھاتا ۔    

اس سے مَعْلُوم ہوا کہ پاکیزہ دِل ہونا جنتیوں کا وَصْف ہے اور اللہ پاک کے فَضْل سے اُمید ہے کہ جو یہاں اپنے دل کو بُغْض وکینہ اور حَسَد سے پاک رکھے گا اللہ پاک قیامت کے دن اسے پاکیزہ دِل والوں یعنی جنتیوں میں داخِل فرمائے گا ۔ جنّت میں جانے سے پہلے سب کے دِلوں کو کینہ سے پاک کر دیا جائے گا ۔( [3] )

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

بے شک چُغْل خوری اور کینہ پَرْوَرِی جہنّم میں ہیں، یہ دونوں کسی مسلمان کے دِل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔( [4] )

کینہ کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اسباب

( 1 ): غصّہ ( 2 ): بدگمانی ( 3 ): جُوا ( 4 ): نعمتوں کی کثرت ( 5 ): لڑائی جھگڑا ۔

کینہ سے بچنے کے لئے

٭ سلام ومُصَافَحہ میں پَہَل کرنے کی عادت اپنائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! دل سے بُغْض وکینہ کا خاتمہ ہو گا ۔ ٭ بے جا سوچنا چھوڑ دیجئے ۔ ٭ اللہ پاک کی رِضا کے لئے مسلمانوں سے مَحَبَّت رکھئے ۔ ٭ کینہ کے شَرْعِی اَحْکَام پیشِ نظر رکھئے اور جہنّم کے عذاب سے خود کو ڈرائیے ۔

مَدَنی مشورہ: بُغْض وکینہ کے تفصیلی اَحْکَام اور اس کی تباہ کاریوں کے بارے میں مَعْلُومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”بُغْض وکینہ“  کا مُطَالعہ کیجئے ۔

حلقوں میں یاد کروایا جانے والا کَلِمہ شریف

دوسرا کلمہ

اَشْہَدُ اَنْ لَّاۤ  اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ

ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سِوا کوئی مَعْبُود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی  شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک مُحَمَّد ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) اللہ کے بندے اور رسول ہیں ۔( [5] )

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

 



[1]    فتاویٰ رضویہ ،  ۶ / ۵۲۶.

[2]    الحديقة الندية ،  الخلق السادس عشر ،  المقالة الاولى     الخ ،  ٣ / ٨٦ ،  ملتقطًا.

[3]    صِرَاط الجنان ،  پ۸ ،  الاعراف ،  تحت الآیہ: ۴۳ ،  ۳ / ۳۱۹.

[4]    معجم اوسط ،  ٣ / ٣٠١ ،  حديث: ٤٦٥٣.

[5]    مدنی پنج سورہ ،  ص۱۳۶.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن