دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جب تم رسولوں ( عَلَیْہِمُ السَّلَام ) پر دُرُودِ پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو ،بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں ۔( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

( 23 )...رِیَا کاری

”رِیاکاری کی تَعْرِیف

اللہ پاک کی رِضا کے عِلاوہ کسی اور اِرادے سے عِبَادت کرنا رِیَاکَارِی ہے ۔( [2] )  

”رِیاکاری کی چند مِثَالَیں

٭ عِلْمِ دین اس لئے حاصِل کرنا کہ اس کے ذریعے دنیا کا مال کمائے یا لوگوں میں اس کی واہ واہ ہو ۔ ٭ نماز اس لئے پڑھنا کہ لوگ اسے نیک نمازی سمجھیں ۔ ٭ حج اس لئے کرنا کہ لوگ اسے حاجی صاحِب کہہ کر پُکاریں ۔ ٭ سخی مشہور ہونے کے لئے صدقہ وخیرات کرنا وغیرہ ۔

”رِیاکاری“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام

( 1 ): ریاکاری حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔( [3] ) ( 2 ): رِیَا کی وجہ سے عِبَادت کا ثواب نہیں مِلتا بلکہ گُنَاہ ہوتا ہے اور یہ شَخْص ( یعنی رِیَاکاری کرنے والا ) مستحقِ عذاب ہوتا ہے ۔( [4] ) ( 3 ): رِیَا سے عِبَادت ناجائز نہیں ہو جاتی ( یعنی ایسا نہیں کہ رِیَاکاری سے نماز پڑھی تو اسے تَرْکِ نماز سمجھا جائے ) بلکہ نامقبول ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اگر رِیَاکار آخر میں رِیَا سے  ( سچی ) توبہ کرے تو اس پر رِیَا کی عِبَادت کی قضا واجِب نہیں بلکہ اس توبہ کی برکت سے گُزَشتہ نامقبول رِیَا کی عِبَادات بھی قبول ہو جائیں گی ۔( [5] )

آیتِ مُبَارَکہ

فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠( ۱۱۰ ) ( پ١٦، الكهف: ١١٠ )

ترجمۂ کنزالایمان: تو جسے اپنے ربّ سے ملنے کی امید ہو اُسے چاہئے کہ نیک کام کرے اور اپنے ربّ کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کرے ۔

یعنی شِرکِ اَکْبَر سے بھی بچے اور رِیا سے بھی جس کو شِرکِ اَصْغَر کہتے ہیں ۔( [6] )

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

بے شک جہنّم میں ایک وادی ہے جس سے جہنّم روزانہ 400 مرتبہ پناہ مانگتا ہے ، یہ وادی اُمَّتِ مُحَمدِیَّہ کے اُن رِیاکاروں کے لئے تیّار کی گئی ہے جو قرآنِ پاک کے حافِظ، غیراللہ کے لئے صدقہ کرنے والے ، اللہ پاک کے گھر کے حاجی اور راہِ خُدا میں نکلنے والے ہوں گے ۔( [7] )

رِیاکاری کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اسباب

( 1 ): شُہْرت کی خواہش ۔ ( 2 ): مَذَمَّت ( یعنی لوگوں کے بُرا کہنے ) کا خوف ۔ ( 3 ): مال و دولت کی حِرْص ۔( [8] )

 



[1]    جمع الجوامع ،  ١ / ٣٢٠ ،  حديث: ٢٣٥٤.

[2]    الزواجر ،  الكبيرة الثانية: الشرك الاصغر ،  ١ / ٧٦.

[3]    الحديقة الندية ،  الخلق التاسع ،  المبحث الرابع: الرياءالخفى وعلاماته ،  ٢ / ٣٧٣..

[4]    بہارِ شریعت ،  حصہ۱۶ ،  رِیا و سمعہ کا بیان ،    ۳ / ۶۲۹.

[5]    مراٰۃ المناجیح ،  ریاکاری اور شہرت کا بیان ،  ۷ / ۱۲۷.

[6]    خزائن العرفان ،  پ۱۶ ،  الکہف ،  تحت الآیہ: ۱۱۰ ،  ص۵۶۹.

[7]    معجم كبير ،  ٦ / ١١١ ،  حديث: ١٢٦٣٢.

[8]    نیکی کی دعوت ،  ص۸۷.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن