ایمان کی حِفاظَت کے لئے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

مَذہَبی تقریبات میں شرکت کرنا ( 5 ): نیز ان کی کِتابیں پڑھنا بھی کفریات میں مبتلا ہونے کا بڑا سبب ہے ۔ ( 6 ): گانے سننا ( 7 ): اور فلمیں ڈرامے دیکھنا کہ کئی گانے اور فلمیں ڈرامے کفریہ اَشْعَار اور اَفْعَال پر مُشْتَمِل ہوتے ہیں ۔

ایمان کی حِفاظَت کے لئے

٭ اللہ پاک کی خُفْیَہ تدبیر سے ڈرتے رہئے ۔ ٭ اللہ پاک کا شُکْر ادا کرتے رہئے کہ اس نے ہمیں اِسْلَام جیسی عظیم نِعْمَت سے نوازا ۔ ٭ اِیمانیات وکفریات کا عِلْم حاصِل کیجئے کہ کِن باتوں پر اسلام کا دارومدار ہے اور کِن میں پڑنے سے آدمی دائرہ اِسْلام سے خارِج ہو جاتا ہے ۔ اس کے لئے شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابوبِلال محمد اِلیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کی کِتَاب کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب  بہت مُفِیْد ہے ۔ ٭ کُفَّار ومُشْرِکِیْن اور بَدْمَذْہَبوں کی صُحْبت سے بچتے رہئے ۔ ٭ صِرْف اور صِرْف مُسْتَـنَد عُلَمائے اہلسنت کی ہی کِتَابیں پڑھئے ،  بَدْمَذْہَبوں کی کِتَابوں نیز ناوِل و ڈائجسٹ پڑھنے سے بچئے ۔ ٭ مُحتاط گفتگو کیجئے بِالْخُصُوص دِینی مَسَائِل میں الجھنے اور کسی بھی دِینی بات کو مذاق بنانے سے ہمیشہ ہمیشہ بچتے رہئے ۔ ٭ گانے سننے اور فلمیں ڈرامے دیکھنے سے بھی بچئے ۔ ٭ وظیفہ: ہر روز صبح کے وقت 41 مرتبہ یہ پڑھئے : یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ( [1] ) ( اِنْ شَآءَ اللہ! ) پڑھنے والے کا دل زِنْدہ ر ہے گا اور خاتِمَہ اِیمان پر ہوگا ۔( [2] )

حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

سوتے وَقْت کی دُعا

اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا

ترجمہ: اے اللہ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتا ہوں ( یعنی سوتا اور جاگتا ہوں ) ۔( [3] )

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

دُرود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: بروزِ قِیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہو گا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے ۔( [4] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

( 2 )...گُمْرَاہی

گمراہی کیا ہے ؟

ضروریاتِ مذہَبِ اَہلسنّت میں سے کسی بات کا اِنکار کرنا گُمْرَاہِی ہے ۔( [5] )

ضروریاتِ مَذہَبِِ اَہلسنّت کسے کہتے ہیں ؟

مَذہبِ اَہلسنّت کی ضروریات کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کا مذہَبِ اَہلسنّت سے ہونا سب عوام وخَوَاصِ اَہلسنّت کو مَعْلُوم ہو جیسے عذابِ قَبْر، اَعْمال کا وَزْن ۔( [6] )

 



[1]    ترجمہ: اے حیّ! اے قیُّوم! تیرے سِوا کوئی معبود نہیں.

[2]    الوظیفۃ الکریمہ ،  ص۲۱.

[3]    بخارى ،  كتاب الدعوات ،  ص١٥٦٠ ،  حديث: ٦٣١٤ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۳ ۔

[4]    ترمذى ،  ابواب الوتر ،  باب     فى فضل الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم ،  ص١٤٤ ،  حديث: ٤٨٤.

[5]    فتاویٰ شارِحِ بخاری ، کتاب العقائد ، باب الفاظ الکفر ، ۲ / ۴۸۲ ،  ماخوذًا.

[6]    نزہۃ القاری ،  کتاب الایمان ،  ۱ / ۲۹۴.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن