حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جسے یہ پسند ہو کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہوتے وَقْت اللہ پاک اُس سے راضی ہو اُسے چاہیے کہ مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھے ۔( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

( 19 )...چُغْلِی

چُغْلِی کی تَعْرِیف

لوگوں میں فساد کروانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چُغْلِی ہے ۔( [2] )

چُغْلِی کی چند مِثَالَیں

کسی سے جا کر اِس طرح کہنا: ٭ فُلاں آدمی نے تمہارے بارے میں ایسے ایسے کہا ہے ٭ اُس نے کہا کہ تم بڑے دھوکے باز ہو ٭ لوگوں سے قَرْض لے کر واپَس نہیں کرتے ہو ٭ جب تم اس کے پاس سے اُٹھ کر آئے تو اس نے تمہارے بارے میں کہا: یار! وہ گیا، جان چھوٹی ٭ بڑا ہشیار بن رہا تھا وغیرہ ۔

”چُغْلِی“ کے مُتَعَلِّق مختلف اَحْکَام

( 1 ): چُغْلِی سَخْت حرام اور گُنَاہِ کبیرہ ہے ۔( [3] )  ( 2 ): جس کے پاس کسی کی چُغْلِی کی گئی اس پر لازِم ہے کہ چُغْل خور کی تَصْدیق نہ کرے اور ( اگر قدرت رکھتا ہے تو ) اسے چُغْلِی کرنے سے روک دے اور جس کی چُغْلِی کی گئی اُس کے بارے میں بدگمانی میں نہ پڑے ۔( [4] )

آیتِ مُبَارَکہ

وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ( ۱۰ )هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ( ۱۱ ) ( پ٢٩،القلم: ١٠، ١١ )

ترجمۂ کنزالایمان: اور ہر ایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قَسَمیں کھانے والا ذلیل بہت طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پِھرنے والا ۔

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

طعنہ زنی، غیبت، چُغْل خوری اور بے گُنَاہ لوگوں کے عیب تلاش کرنے والوں کو اللہ پاک ( قیامت کے دِن ) کُتّوں کی شَکْل میں اُٹھائے گا ۔( [5] )

چُغْلِی کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اَسْبَاب

( 1 ): غُصَّہ ( 2 ): بُغْض وکینہ ( 3 ): حَسَد ( 4 ): لگائی بجھائی ( یعنی اِدھر کی بات اُدھر اور اُدھر کی اِدھر کہتے پِھرنے ) کی لَت ( ایسا شَخْص کبھی دو فریقوں میں لڑائی جھگڑا کروا کر اپنے طور پر تَفْرِیح کر رہا ہوتا ہے ) ( 5 ): زِیادہ بولنے کی عادت ( ایسے شَخْص کا غیبت وچُغْلِی اور دوسرے کئی طرح کے گُنَاہوں سے بچنا بہت دُشوار ہوتا ہے ) ۔

چُغْلِی سے بچنے کے لئے

٭ زبان کا قُفْلِ مَدِینہ لگائیے کہ چُغْلِی اور اس کے عِلاوہ بہت سارے گُنَاہ زِیادہ تر زبان سے ہی ہوتے ہیں لہٰذا اسے قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ٭ قرآن وحدیث میں ذِکْر کئے گئے چُغْلِی کے ہولناک عَذَابات کا مُطَالَعَہ کیجئے اور اپنے نازُک بدن پر غور کیجئے کہ چُغْلِی کے سبب اگر ان میں کوئی عَذاب ہم پر مُسَلَّط کر دیا گیا تو ہمارا کیا بنے گا ۔ ٭ سلام اور مُصَافَحہ کرنے کی عادت اپنائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! اس کی بَرَکت سے دل سے بُغْض وکینہ دُور ہو گا اور مَحَبَّت بڑھے گی ۔ ٭ کسی کے خِلَاف دل میں غصّہ ہو اور اُس کی چُغْلِی کو دل چاہے تو فوراً اپنے آپ کو یوں ڈرائیے کہ اگر میں غصّے میں آ کر چُغْلِی کروں گا تو گنہگار



[1]     فردوس الاخبار ،  ٤ / ١٨٣ ،  حديث: ٦٠٨٣.

[2]     شرح النووى ،  كتاب الايمان ،  باب بيان غلظ تحريم النميمة ،  الجزء الثانى ،  ١ / ١٢٨.

[3]     الحديقة الندية ،  القسم الثانى فى آفات اللسان ،  المبحث الاول ،  النوع السابع فى النميمة ،  ٤ / ٦٤ وتبيين المحارم ،  الباب الخامس و الستون فى النميمة ،  ص٦٩٧.

[4]    احياء العلوم ،  كتاب آفات اللسان ،  الآفة السادس عشرة: النميمة ،  ٣ / ١٩٢و١٩٣ ،  ملتقطًا.

[5]    الجامع فى الحديث ،  باب العزلة ،  ص٥٣٤ ، حديث: ٤٢٨.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن