دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

شَآءَ اللہ! گھریلو ناچاقیوں کا خاتِمہ ہو گا اور گھر اَمْن کا گہوارہ بنے گا ۔

مَدَنی مشورہ: جَادُو کے بارے میں تفصیلی مَعْلُومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدَارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتَاب ”جہنم میں لے جانے والے اَعْمَال“ جِلْد دُوَم، صفحہ 364 تا 397 کا مُطَالعہ کیجئے ۔

حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

مُصِیْبَت زَدَہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دُعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا

ترجمہ: اللہ پاک کا شُکْر ہے جس نے مجھے اس مُصِیْبت سے عافِیَّت دی جس میں تجھے مُبْتَلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی ۔

جو شَخْص کسی بَلا رَسیدہ کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ لے گا اِنْ شَآءَ اللہ! اس بَلا سے مَحْفُوظ رہے گا ۔( [1] )  

ہر طرح کے اَمْرَاض وبَلا میں مُبْتَلا کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ سکتے ہیں لیکن تین۳ قِسْم کی بیماریوں میں مُبْتَلا کو دیکھ کر یہ دُعا نہ پڑھی جائے اس لئے کہ مَنْقول ہے کہ تین۳ بیماریوں کو مکروہ نہ رکھو: ( 1 )...زُکام کہ اس کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کی جڑ کٹ جاتی ہے ۔ ( 2 )...کھجلی کہ اس سے اَمْرَاض جِلْدِیَہ اور جُذَام وغیرہ کا اِنْسِدَاد ہو جاتا ہے ۔ ( 3 ): آشَوْبِ چَشْم کہ نابینائی کو دَفْع کرتی ہے ۔( [2] )

( اس دُعا کو پڑھتے وَقْت اس بات کا خَیَال رکھیں کہ مُصِیْبَت زَدَہ تک آواز نہ پہنچے کیونکہ اس سے اس کی دل شکنی ہو سکتی ہے ۔ )

٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جس نے کِتَاب میں مجھ پر دُرُود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اُس کے لئے اِسْتِغْفَار ( یعنی بَخْشِشْ کی دُعا ) کرتے رہیں گے ۔( [3] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

( 15 )...جُھوٹ ( Lie )

جھوٹ کا معنی

جھوٹ کے معنی ہیں: ”سچ کا اُلَٹ“ ۔( [4] )

 

جھوٹ کی چند مِثَالیں

٭ کوئی چیز خریدتے وَقْت اس طرح کہنا کہ یہ مجھے فلاں سے اس سے کم قیمت میں مل رہی تھی حالانکہ واقِع میں ایسا نہیں ہے ۔ ٭ اسی طرح بائِع ( Seller ) کا زیادہ رَقَم کمانے کے لئے قیمتِ خرید ( Purchase price ) زِیادہ بتانا ۔ ٭ جَعْلی یا ناقِص یا جن دواؤں سے شِفا کا گمانِ غالِب نہیں ہے ان کے بارے میں اِس طرح کہنا ’’سو فیصدی شرطیہ عِلاج‘‘ یہ جھوٹا مُبَالغہ ہے ۔

”جھوٹ“ کے مُتَعَلِّق  مختلف اَحْکَام

( 1 ): جھوٹ بولنا گُنَاہ اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔( [5] ) ( 2 ): جھوٹ کا مَعْصِیَت ( گُنَاہ ) ہونا ضروریاتِ دین میں سے ہے ( لہٰذا جو اس



[1]    ترمذى ،  كتاب الدعوات ،  ص٧٩٠ ،  حديث: ٣٤٣١ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۹.

[2]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ،  حصہ اوّل ،  ص۷۰ ،  ملخصاً.

[3]    معجم اوسط ،  ١ / ٤٩٧ ،  حديث: ١٨٣٥.

[4]    جھوٹا چور ،  ص۲۱.

[5]    رسائل ابن نجيم ،  الرسالة الثالثة و الثلاثون فى بيان الكبائر    الخ ،  ص٣٥٥.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن