دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

 

واضِح رہے کہ یہاں ”عوام“ سے مُراد وہ مسلمان ہیں جو عُلَما کے طبقہ میں شُمار نہ کئے جاتے ہوں مگر عُلَما کی صحبت میں بیٹھنے والے ہوں اور علمی مَسَائِل کا ذَوْق رکھتے ہوں ۔( [1] )

کُفْریَّات کی چند مِثَالَیں

٭ اللہ پاک کی وَحْدَانِیَّت ( یعنی اُس کے ایک ہونے ) کا اِنکار کرنا ۔ ٭ کسی نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی توہین کرنا ۔ ٭ حُضُور رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خَاتَمُ النَّبِیِّیْن ( یعنی آخری نبی ) ہونے کا اِنکار کرنا ۔ ٭ نماز، روزے ، زکوٰۃ اور حج کی فَرضِیَّت ( یعنی اِن کے فَرْض ہونے ) کا اِنکار کرنا ۔ ٭ اسی طرح جنَّت، دَوزخ اور قیامت میں اُٹھائے جانے کا اِنکار کرنا بھی کُفْر ہے ۔

”کُفر واِرْتِدَاد“ کے    متعلق مختلف اَحْکَام

( 1 ): کُفْر اَکْـبَـرُ الْکـَبَائِر ( یعنی سب کبیرہ گُنَاہوں سے بڑا گُنَاہ ) ہے ،کوئی کبیرہ گُنَاہ کُفْر سے بڑانہیں ۔( [2] ) ( 2 ): جس کا خاتمہ مَعَاذَ اللہ کُفْر پر ہوا ( یعنی جو حَالَتِ کفر میں مَرا ) وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنّم میں رہے گا، اس کی مَغْفِرَت کی کوئی صورت نہیں ۔ قرآن پاک میں ہے : ”  اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُۚ     ( پ٥، النساء: ٤٨ ) ترجمۂ کنز الایمان: بے شک اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کُفْر کیا جائے اور کُفْر سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے مُعَاف فرما دیتا ہے ۔( 3 ): جو مسلمان ہو کر کُفْر کرے اس کو شریعت میں مُرْتَد کہتے ہیں ۔( [3] ) مُرتَد کے اَحْکَام ” کافِرِ اصلی“ کے اَحْکَام سے بھی زِیادہسَخْت ہیں( [4] ) مثلاً ( اگر یہ شادی شدہ ہو تو ) اِس کی عورت نِکاح سے نکل جاتی ہے پھر اِسْلَام لانے کے بعد اگر عورت راضِی ہو تو دوبارہ اس سے نِکاح ہو سکتا ہے ورنہ ( عورت ) جہاں پسند کرے نِکاح کر سکتی ہے ، اس کا نِکاح باطِل ہوتا ہے اور وہ کسی عورت سے نِکاح نہیں کر سکتا، مُرتَد کسی مُعَامَلہ میں گواہی نہیں دے سکتا اور کسی کا وارِث نہیں ہو سکتا ( [5] ) وغیرہ ( 4 ): مُرتَد کے ساتھ مسلمانوں کو سلام کلام، میل جول، نشست و بَرخَاسْت ( یعنی اُٹھنا بیٹھنا )، بیمار پڑے تو اس کی عِیَادت کو جانا، مر جائے تو اس کا جنازہ اُٹھانا، اسے مسلمانوں کے گورِستان ( قبرستان ) میں دَفْن کرنا، مسلمانوں کی طرح اس کی قَبْر بنانا ، اسے مِٹّی دینا ، اس پر فاتِحَہ ( پڑھنا، یہ سب باتیں ) حَرَام ہیں ۔( [6] )  

آیتِ مُبَارَکہ

وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ۠( ۳۹ ) ( پ١، البقرة: ٣٩ )

ترجمۂ کنزالایمان: اور وہ جو کُفْر کریں اور میری آیتیں جھٹلائیں گے وہ دوزخ والے ہیں ان کو ہمیشہ اس میں رہنا ۔

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

اے عُمَر، اُٹھو !اور ( جا کر لوگوں میں ) تین۳ مرتبہ اس بات کا اِعْلَان کر دو کہ جَنَّت میں صِرْف مؤمِن ہی داخِل ہوں گے ۔( [7] )

کُفْر میں پڑنے کے بَعْض اَسْبَاب

( 1 ): عِلْمِ دین اور اس میں بھی خاص طور پر اپنے بنیادی ضروری عقائد کی مَعْلُومات نہ ہونا کیونکہ جاہِل آدمی کبھی اپنی جہالت کے سبب کُفْر میں جا پڑتا ہے ۔ ( 2 ): بغیر عِلْم کے مَحْض اپنی ناقِص عَقْل کے بھروسے پر دینی مَسَائِل میں بَحْث کرنا اور ہٹ دھرمی کا مُظَاہَرہ کرنا جیساکہ آج کل عِلْمِ دین سے جاہِل مَغْرِبی سوچ رکھنے والے لوگوں کا طریقہ ہے ۔ ( 3 ): کفار ومُشْرِکین ( 4 ): اور بَدْمَذْہَبوں کے ساتھ دوستی اور میل جول رکھنا بِالْخُصُوص ان کی



[1]    بہارِ شریعت ،  حصہ اول ،  ایمان وکفر کا بیان ،  ۱ / ۱۷۲ ،  بتغیر قلیل.

[2]    تبيين المحارم ، الباب الاول فی الكفر ، ص٤٠ ،  ملتقطًا.

[3]    البحر الرائق ،  كتاب السير ،  باب احكام المرتد ،  ٥ / ٢٠١.

[4]    بہارِ شریعت ،  حصہ نہم ،  مرتد کا بیان ،  ۲ / ۴۵۴ ،  بتغیر قلیل.

[5]    بہارِ شریعت ،  حصہ نہم ،  مرتد کا بیان ،  ۲ / ۴۵۹ ،  ملتقطاً.

[6]     فتاویٰ رضویہ ،  ۱۴ / ۲۹۸ ،  ملتقطاً.

[7]     ترمذى ،  كتاب السير ،  باب ما جاء فى الغلول ،  ص٤٠٣ ،  حديث: ١٥٧٤.  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن