دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

سُودی لَین دَین سے بچنے کے لئے

٭ قَناعَت اِخْتِیار کیجئے ۔ ٭ لمبی امیدوں سے کنارہ کَشی کیجئے اور موت کو کثرت سے یاد کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! دل سے دنیا کی مَحَبَّت نکلے گی اور آخرت کی تیاری کرنے کا ذِہْن بنے گا ۔ ٭ سُود کے عذابات اور اس کے دُنْیَوِی نقصانات کو پڑھئے / سنئے اور غور کیجئے کہ یہ کس قَدْر تباہی وبربادی کا سبب بنتا ہے ۔

مَدَنی مشورہ: سُود کے بارے میں تفصیلی مَعْلُومات جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتاب سُود اور اس کا عِلاج کا مُطَالعہ کیجئے ۔ 

حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

ادائے قَرْض کی دُعا

اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ

وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ

ترجمہ: اے اللہ! مجھے حلال رِزْق عطا فرما کر حرام سے بچا اور اپنے فَضْل وکَرَم سے اپنے سِوا غیروں سے بے نیاز کر دے ۔( [1] )

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر صبح وشام دس دس باردُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شَفاعَت ملے گی ۔( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

( 13 )... رِشْوَت ( Bribery )

رِشْوَت کی تَعْرِیف

جو پرایا حق دبانے کے لئے دیا جائے ( وہ ) رِشْوت ہے یونہی جو اپنا کام بنانے کے لئے حاکِم کو ( یا حاکِم کے عِلاوہ کسی اور کو بھی ) دیا جائے ( وہ ) رِشْوت ہے لیکن اپنے اوپر سے دَفْعِ ظُلْم ( یعنی ظُلْم دُور کرنے ) کے لئے جو کچھ دیاجائے ( وہ ) دینے والے کے حق میں رِشْوت نہیں ،یہ دے سکتا ہے ( لیکن ) لینے والے کے حق میں وہ بھی رِشْوت ہے اور اسے لینا حرام ( ہے ) ۔( [3] )

رِشْوَت کے لَین دَین کی مِثَالیں

٭ زید نے کسی کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے کے لئے حاکِم کو ایک لاکھ روپے دئیے تو یہ ایک لاکھ روپے رِشْوت ہیں ۔ ٭ اسی طرح بَکْر نے مَنْصب پانے کے لئے افسر کو 50 ہزار روپے دئیے تو یہ 50 ہزار روپے بھی رِشْوت ہیں ۔

”رِشْوَت“ کے مُتَعَلِّق  مختلف اَحْکَام

( 1 ): رِشْوت کا لَین دَین قطعی حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔( [4] )

( 2 ): رِشْوت لینا دینا اور دونوں کے درمیان دَلَّالی ( Dealing ) کرنا حرام وگُنَاہ ہے ۔( [5] ) ( 3 ): جس نے کوئی مال رِشْوت سے حاصِل کیا ہو تو اس پر فَرْض ہے کہ جس جس سے وہ مال لیا انہیں واپس کر دے ، اگر وہ لوگ زندہ نہ رہے ہوں تَو ان کے وارِثوں کو وہ مال دے دے ، اگر دینے والوں کا یا ان



[1]    مستدرك حاكم ،  كتاب الدعاء والتكبير    الخ ،  ٢ / ٢٣٠ ،  حديث: ٢٠١٦ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۷.

[2]    مجمع الزوائد ،  كتاب الاذكار ،  باب مايقول اذا اصبح واذا امسى ،  ١٠ / ١٢٠ ، حديث: ١٧٠٢٢.

[3]    فتاویٰ رضویہ ،  ۲۳ / ۵۹۷.      

[4]     کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ،  ص۱۸۱.

[5]    جہنم کے خطرات ،  ص۷۱.       

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن