دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

آیتِ مُبَارَکہ

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ( ۹۰ ) ( پ٧، المائدة: ٩٠ )

ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو شراب اور جُوا اور بُت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو اِن سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ ۔

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

جس شَخْص نے شراب پی اللہ پاک 40 روز تک اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا، جو اس حالت میں مَرا کہ اس کے پیٹ میں تھوڑی سی بھی شراب ہے تو اِس کے سبب اُس پر جنّت حرام کر دی جائے گی اور جو شراب پینے سے 40 دن کے اندر مَر گیا وہ جاہِلِیَّت کی مَوت مَرا ۔( [1] )

شراب پینے کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اَسْبَاب

( 1 ): شراب پینے والے لوگوں کے پاس اُٹھنا بیٹھنا ( 2 ): جَہَالَت ( جیسا کہ بَعْض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شراب پینے سے غم دُور ہو جاتے ہیں ) ( 3 ): ناچ گانے کی تقریبات ( Function’s ) میں شرکت کرنا، خاص طور پر ٭ Dance club’s میں جانا ( ایسی جگہوں پر شراب نوشی عام پائی جاتی ہے اور دوسروں کی دیکھا دیکھی خود بھی اس گُنَاہ میں مبتلا ہونے کا اِحتمال ہوتا ہے ) ۔

شراب پینے سے بچنے کے لئے

٭ بُرے لوگوں کے پاس اُٹھنے بیٹھنے سے بچتے رہئے اور سُنّتوں کے پابند ایسے نیک پرہیزرگار اِسْلامی بھائیوں کی صُحْبَت اِختیار کیجئے جن کے پاس بیٹھنے سے فِکْرِ آخرت پیدا ہو، گُنَاہوں سے نَفْرت ہو اور نیکیاں کرنے کا ذِہْن بنے ۔ ٭ شراب پینے کے عذاب پر غور کیجئے کہ بروز قیامت شرابی کو جہنّم کا کھولتا ہوا پانی پِلایا جائے گا( [2] ) وغیرہ ۔ ٭ شراب پینے کے طِبِّی نقصانات پیش نظر رکھئے مثلاً شراب کی وجہ سے دِل، جگر، گُردوں اور ہڈیوں وغیرہ کے اَمْرَاض پیدا ہوتے ہیں ۔

مَدَنی مشورہ: شراب کے مُتَعَلِّق مزید اَحْکَام اور اس کی تباہ کاریاں جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی کِتَاب بہارِ شریعت“ حصَّہ 17، صفحہ 670 تا 675 اور رِسالہ بُرائیوں کی ماںکا مُطَالعہ کیجئے ۔

حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

شکریہ ادا کرنے کی دُعا

جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا

ترجمہ: اللہ پاک تجھے جزائے خیر دے ۔( [3] )

اِس مُخْتَصَر سے جملہ میں اُس کی نِعْمَت کا اِقْرَار بھی ہو گیا، اپنے عِجْز کا اِظْہَار بھی اور اُس کے حق میں دُعائے خیر بھی، شکریہ کا مَقْصَد بھی یہی ہوتا ہے ۔( [4] )

حدیث میں ہے کہ جو لوگوں کا شکریہ ادا نہ کرے وہ اللہ کا شکریہ بھی ادا نہ کرے گا ۔( [5] )

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: بے شک تمہارے نام مَع شناخت مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ، لہٰذا مجھ پر اَحْسَن ( یعنی بہترین الفاظ میں )  



[1]    المستدرك للحاكم ،  كتاب الاشربة ،  باب ان اعظم الكبائر    الخ ،  ٥ / ٢٠٣ ،  حديث: ٧٣١٨.

[2]    مسند احمد ،  ٩ / ١٨٦ ،  حديث: ٢٢٨٥٤.

[3]    ترمذى ،  كتاب البر و الصلة ،  ص٤٩٢ ،  حديث: ٢٠٣٥ ومدنی  پنج سورہ ،  ص۲۰۷.

[4]    مراٰة المناجيح ، باب متفرق احادیث ،  دوسری فصل ،   ٤ / ٣٥٧.

[5]    ترمذى ،  كتاب البر و الصلة ،  باب ما جاء فى الشكر لمن احسن اليك ،  ص٤٧٧ ،  حديث: ١٩٥٤.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن