دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gunaho ke Azabat Hissa 1 | گناہوں کے عذابات -حصہ اول

book_icon
گناہوں کے عذابات -حصہ اول

ترجمۂ کنزالایمان: اور اپنی جانیں قَتْل نہ کرو بے شک اللہ تم پر مہربان ہے اور جو ظُلْم وزِیَادَتی سے ایسا کرے گا تو عنقریب ہم اسے آگ میں داخِل کریں گے اور یہ اللہ کو آسان ہے ۔

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

جس نے خود کو جس چیز سے ہلاک کیا، اُسے جہنّم کی آگ میں اُسی چیز کے ساتھ عَذَاب دیا جائے گا ۔( [1] )

خُود کُشِی کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بَعْض اَسْبَاب

( 1 ): رنج ومصیبت ( 2 ): تنگ دستی، بے روزگاری ( 3 ): گھریلو جھگڑے ( 4 ): عشقِ مَجازی ( 5 ): مایوسی ۔

خُود کُشِی کے عِلاج

٭ مُصِیبت پر صَبْر کرنا سیکھئے ۔ ٭ بے جا سوچتے رہنے کی عادت تَرْک کر دیجئے ۔ ٭ خودکُشِی کے اَسْبَاب کا خاتِمہ کیجئے ۔ ٭ سادَگی اور قناعَت اِخْتِیَار کیجئے ، کم آمدَنی میں گُزَارہ کرنا آسان ہو گا ۔ ٭ شریعت وسنّت کے مُطَابِق زندگی گُزَارئیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! گھریلو جھگڑوں کا خاتِمہ ہو کر گھر اَمْن کا گہوارہ بنے گا ۔  ٭ ذِہنی دباؤ اور اَعْصَابی کِھچاؤ کم کرنے کے لئے ذہنی وَرزِش کے عِلاوہ روزانہ پون گھنٹہ ( 45 منٹ ) پیدل چلنے کا مَعْمُول بنا لیجئے ۔ ابتدائی 15 منٹ چال دَرْمِیَانہ ہو، دَرْمِیَانی 15 منٹ قدرے تیز تیز قدم اور آخری 15 منٹ اُسی طرح پھر دَرْمِیَانہ ۔ اِنْ شَآءَ اللہ! دِماغ کو تازگی ملے گی اور جب ذِہْن تروتازہ رہے گا تو خودکُشِی کا خَیَال کبھی بھی قریب نہ آئے گا ۔  

مَدَنی مشورہ: خودکُشِی کے بارے میں تفصیلی مَعْلُومات اور اس کی تباہ کاریاں جاننے کے لئے شَیْخِ طَریْقَت، اَمِیْرِ اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابو بِلال محمد الیاس عطَّار قادِری دَامَتْ بَـرَکَاتُہُمُ الْعَالِـیَہ کے رِسالے ”خودکُشِی کا عِلاج“ کا مُطَالعہ کیجئے ۔

حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

دودھ پینے کے بعد کی دُعا

اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ

ترجمہ: اے اللہ! ہمارے لئے اس میں برکت دے اور ہمیں اس سے زِیادہ عِنَایت فرما ۔( [2] )

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار دُرُودِ پاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے ۔( [3] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

( 9 )...اِسْرَاف ( Wasting )

اِسراف“کی تَعْرِیف

غیر حق میں صَرْف ( یعنی خَرْچ ) کرنا اِسْرَاف ہے ، اسے تَبْذِیْر بھی کہتے ہیں ۔( [4] )

”اِسراف“ کی مِثَالَیں

٭ بِلا ضرورت لائٹس، پنکھے ، A.C اور دوسری بجلی پر چلنے والی چیزوں کو چلتا چھوڑ دینا ٭ وُضو کے دوران نَل کو حاجت سے زِیادہ اور بِلاضرورت کُھلا



[1]    بخارى ،  كتاب الايمان و النذور ،  باب من حلف بملة    الخ ،  ص١٦٢٦ ،  حديث: ٦٦٥٢.

[2]    ابو داود ،  كتاب الاشربة ،  ص٥٩٠ ،  حديث: ٣٧٣٠ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۶.

[3]     الترغيب فى فضائل الاعمال ، باب مختصر من صلاة     الخ ،  ص١٤ ،  حديث: ١٩.

[4]    فتاویٰ رضویہ ،  ۱ / ۹۲۶  وتفسير طبرى ،  پ١٥ ،  الاسراء ،  تحت الآيه: ٢٦ ،  ٨ / ٦٨.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن