30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسلحہ کے ذریعے سب کو یرغمال بنا لیا، تجوری کی چابیاں چھین کرنہ صرف تمام رقم لوٹ لی بلکہ وہاں موجودتمام لوگوں کی تلاشی لینے لگے جس کی جیب میں جوکچھ نقدی یاموبائل نظرآتا اس کو اپنے قبضہ میں لے لیتے ۔اس صورتِ حال سے مَیں اِنتہائی خوف زدہ تھاکیونکہ میرے پاس 40000ہزار کی خطیررقم تھی اوروہ بھی امانت ۔اسی دوران اچانک مجھے خیال آیاکہ میں نے گھرسے نکلتے وقت اس رقم اوراپنے موبائل پر شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ اَورَادمیں سے ایک وِرد ’’یَاجَلِیلُ ‘ ‘دس بار پڑھ کردم کرلیاتھا ، اس خیال کے آتے ہی میرے دِل کواِطمینان حاصل ہوگیاکیونکہ اس کی فضیلت میں ہے کہ جو دس بار ’’یَاجَلِیلُ‘‘ پڑھ کر اپنے مال و اسباب اور رقم وغیرہ پر دم کردے اِنْ شَآءَ اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ چوری سے محفوظ رہے گا۔(فیضانِ سنّت ج ۱ ص۱۷۰)
ڈاکوؤں نے باری باری سب کی تلاشی لی اورجوہاتھ آیااس کواپنے قبضے میں لے لیاسب سے آخرمیں میری تلاشی لینے لگے میرے دِل کی دھڑکن تیزسے تیز ترہوتی چلی گئی ، مگراُس وقت میری حیرت کی اِنتہانہ رہی جب تلاش کے باوُجُود انہیں نہ تومیری جیب سے کوئی رقم ملی اورنہ ہی میرے موبائل کی طرف ان کی توجہ گئی ، حالانکہ موبائل میری سامنے کی جیب میں موجود تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ وِرْدکی بَرَکت سے میں بَہُت بڑے نقصان سے بچ گیا۔
اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
بابُ الاسلام (سندھ)کوٹ غلام محمد کے مُقِیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ ایک دن میرے والد صاحب میری الیکٹرک کی دُکان پر بیٹھے تھے ، اچانک نہ جانے کیاہواکُرسی سے گرے اورگرتے ہی بے ہوش ہوگئے پڑوسی دُکان دارنے انہیں اُٹھایااورہسپتال لے گئے۔ڈاکٹرنے دوا دی اور کہا کہ جلد آرام آجائے گاخطرے کی کوئی بات نہیں ۔ڈاکٹر کے تسلی دینے کے باوُجُودرفتہ رفتہ کمزوری بڑھتی گئی بالآخر والدصاحب کی قوّتِ گویائی بھی جاتی رہی۔ باہمی مشورے سے والد صاحب کوحیدرآباد میں موجودآرتھوپیڈک سرجن کوچیک کروایا، اس نے بارہ گھنٹے ہسپتال میں داخل رکھنے کے بعدجواب دے دیا۔ اب ہم والد صاحب کومیمن ہسپتال لے گئے۔ڈاکٹرنے علاج شروع کیامگرچنددن بعد ٹیسٹ کروائے توپتا چلاکہ والدصاحب کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں ۔ الغرض والدصاحب کوایمرجنسی وارڈ میں داخل کردیاگیاجہاں ان کی طبیعت کچھ سنبھلناشروع ہوگئی ۔ چونکہ علاج پرکثیررقم خرچ ہوچکی تھی اورمزیداخراجات کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے والدصاحب کوحیدرآباد کے C.M.Hہسپتال میں اِنتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر وادیاگیاکیونکہ میرے بڑے بھائی پاکستان آرمی میں ملازم تھے۔ والد صاحب کی سنبھلتی طبیعت نے ایک بارپھر پلٹا کھایا اور انہیں نہ صرف خون کی اُلٹیاں آنے لگیں بلکہ پیشاب میں بھی خون آناشروع ہو گیا ۔ ایک رات تقریباً 10 بجے والدصاحب کوخون کی قے ہوئی اورآنکھیں اُوپر چڑھ گئیں ، گھر والوں کو پہچانناچھوڑدیا۔ڈاکٹرنے فوراً I.T.Cوَارڈمیں داخل کردیا۔بھائی جان کے پوچھنے پرڈاکٹرنے بتایاکہ ان کے جسم میں خون کی شِریان پھٹ چکی ہے، جس کاعلاج آپریشن سے بھی ممکن نہیں ، لہٰذا دُعا کیجئے۔یہ خبر گھر پہنچتے ہی صفِ ماتم بچھ گئی ہرآنکھ پُرنَم دِکھائی دے رہی تھی۔ہمارے شب و روزاسی رَنج والَم میں بسر ہورہے تھے کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے کچھ ذِمّے دَاران(جن میں شہزادۂ عطارؔحضرت مولاناالحاج ابواُسیداحمد عُبیدرضاالعطاری المدنی سَلَّمہُ الغنی اوروکیلِ عطّاربھی شامل تھے ) والدصاحب کی عیادت کے لیے نویدِسحربن کر آئے۔ شہزادۂ عطّارسلَّمہُ الغفّار نے عیادت کے بعد فرمایا : سوا لاکھ بار ’’یَاسَلامُ‘‘ کاوِردکیجئے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کرم فرمائے گا ۔ ہم نے فوراً گھرمیں ’’یَاسَلامُ‘‘ کاوِردشروع کردیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ابھی ڈبل بارہ گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ والدصاحب کی طبیعت سنبھلناشروع ہوگئی ، خون آنابھی بند ہوگیا، ڈاکٹروں نے جب دوبارہ ٹیسٹ کیاتو رپورٹیں دیکھ کرانہیں یقین نہیں آرہا تھاکہ یہ وہی مریض ہیں جنہیں ہم لاعلاج قراردے چکے تھے۔ رفتہ رفتہ والد صاحب کی طبیعت سنبھلتی چلی گئی اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ وِرد کی بَرَکت سے نہ صرف میرے والد صاحب مکمل طورپرصحت یاب ہو گئے بلکہ I.T.Cوارڈ میں موجود دو اورمریضوں کے گھر والوں کو جب والد صاحب کی صحت یابی کاعلم ہواتوانہوں نے بھی تعویذات ِ عطاریہ استعمال کیے اور یَاسَلامُ کاوِرْدکیا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تعویذات ِ عطاریہ اور یَاسَلامُ کے وِرْدکی بَرَکت سے ان دونوں کو بھی شِفاعطا فرما دی۔
اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے کہ بد قسمتی سے ’’میرے بچوں کی امی پرایک خبیث جِنّ مُسلَّط ہوگیا۔ ان کابیان ہے کہ وہ کریہہ صورت سیاہ رنگ جن جس کے لمبے لمبے دانت سینے کی جانب نکلے ہوتے ہیں آپ کی غیر موجودگی میں ظاہر ہوتاہے۔اس کے ظاہرہوتے ہی میرے دِماغ پر اندھیرا سا چھاجاتاہے اورمیں کوشش کے باوُجُودبھی اپنے آپ کوسنبھال نہیں پاتی، مجھ پر غنودگی طاری ہوجا تی ہے، میری اس بے بسی کے وقت وہ مجھے مختلف طریقوں سے نہ صرف جسمانی اذیت دیتاہے بلکہ ذِہنی تکلیف پَہُنچانے میں بھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع