دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gumshuda Dulha | گمشدہ دولہا

book_icon
گمشدہ دولہا

والے اسلامی بھائیوں کی لمبی قِطار میں ایک اَدھیڑ عمر شخص اِنتہائی پریشانی کے عالَم میں دائیں بائیں دیکھ رہے تھے جیسے انہیں کوئی انجانا خوف لاحق ہو۔مَیں انہیں اِنتہائی افسردہ پاکراَزراہِ ہمدردی قریب چلاگیا، جب میں نے پریشانی کی وجہ دریافت کی توانہوں نے بتاناشروع کیا کہ میری ایک جوان بیٹی ہے ، جس کی منگنی ہوچکی ہے بس چندہی ماہ میں اس کی شادی ہونے والی ہے ، ایک دن اچانک اس کے بالوں کونجانے کیاہوگیاکہ حیرت انگیز طور پر سُکڑکرسرکے درمیان میں گچھے کی صورت بن گئے ، لاکھ کوشش اور علاج کے باوُجُود بال دوبارہ قُدرتی صورت پرنہیں آرہے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس قدر سخت ہوچکے ہیں کہ جیسے گوندیاایلفی سے چپکادیئے گئے ہوں ، یہ کہتے ہوئے ان کی آوازبھرآئی۔انہوں نے روتے روتے مزید بتایا :  ’’لڑکے والوں نے کہاہے کہ اگریہ بال ٹھیک نہ ہوئے توہم رشتے سے اِنکار کر دیں گے۔‘‘ میں نے تعویذاتِ عطاریہ پہلے بھی اِستعمال کروائے مگرکوئی افاقہ نہ ہوا، اب پھر تعویذات کے لئے اس اُمیدپر آیاہوں کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کرم فرمادے اورمیری بیٹی کا آنگن بھی خوشیوں سے بھرجائے۔

        مَیں نے انہیں تسلّی دیتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ کے اِستعمال کے ساتھ ساتھ شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے عطا کردہ اَورَاد میں سے ایک وِرد  یَاقَہَّارُ روزانہ  100بارپڑھنے کا مشورہ دیا۔آئندہ ہفتے انہوں نے بتایاکہ بال بدستوراسی حالت پرباقی ہیں ، میں نے انہیں تسلّی دی کہ ہر مرض کی نوعیت مختلف ہوتی ہے کوئی صرف دَم کرنے سے صحیح ہوجاتا ہے تو کسی کاعلاج مہینوں اور سالوں بھی جار ی رہتا ہے، آپ بلاناغہ ’’یَاقَہَّارُ‘‘ 100بار پڑھاکریں اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکرم ہو گا ۔

        چند ہفتوں بعد وہ دوبارہ تشر یف لائے توان کے چہرے پرخوشی کے آثار نُمایاں تھے انہوں نے بتایاکہ   اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ’’یَاقَہَّارُ‘‘ پڑھنے کی بَرَکت سے کل رات میری بیٹی کے بال خود بخودہی کھل گئے ہیں ۔  اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(10)جڑواں بچوں کی بغیرآپریشن ولادت

        بابُ الاسلام(سندھ)کے شہرحیدرآباد کے مُقِیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ۷  شوال المکرم۱۴۲۸ھ کو میرے ایک دوست کا فون آیااس نے نہایت پریشانی کے عالَم میں مجھے بتایا کہ میرے گھرمیں اُمیدسے ہیں اورڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق آج کل میں وِلادت کاقوی اِمکان ہے ، دُعا فرمائیں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  آپریشن سے محفوظ فرمائے۔ مَیں نے دُعاکرتے ہوئے انہیں تسلی دی۔ دو دن بعد پھرانہی اسلامی بھائی کانہایت گھبراہٹ کی حالت میں دو بارہ فون آیا  ڈاکٹر نے کہاہے کہ اگر فوری طورپرآپریشن نہ کیاگیاتو ماں اوربچے دونوں کی جان کوخطرہ ہوسکتاہے۔اس بار میں نے انہیں فوراً مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے رابطہ کرکے تعویذات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 100بار ’’یَاقَہَّارُ‘‘ پڑھنے کو کہا ۔دوسری رات کم و بیش002:بجے انہوں نے فون پر بتایا کہ آپ کے کہنے پرمیں نے تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کرکے پہنا  دیئے اور’’یَاقَہَّارُ‘‘ کاوِرد بھی جاری رکھا، مگرجب آسانی کی کوئی صورت نہ بن پائی توڈاکٹرنے آپریشن کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا۔میرے بچوں کی امی کو رات آپریشن تھیٹر میں لے جایاگیا، آپریشن کے لیے ضروری سامان واَدویات بھی منگوالی گئیں ۔اس دوران بھی میری زبان پربدستور’’یَاقَہَّارُ‘‘ کا وِرد جاری تھا۔ کچھ ہی دیر میں آپریشن تھیٹرکادروازہ کھلا مَیں حیران تھاکہ اِتنی جلدی آپریشن …؟معلومات کرنے پرمیری خوشی کی اِنتہانہ رہی کہ جب ڈاکٹر بے ہوشی کا انجکشن لگانے ہی والے تھے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   نے بغیر آپریشن ہی عافیت کے ساتھ ایک مدنی مُنِّی اور ایک مدنی مُنّا عطا فرماکرہمارے آنگن کومُنوَّرکردیا۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(11) گھٹنوں کے درد سے نجات مل گئی

        بابُ الاسلام(سندھ)کے شہرمیرپورخاص میں مُقِیم ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے : ’’میری امی جان کے گھٹنوں میں کافی عرصہ سے شدید دَرْد رہتا تھا، بسااوقات یہ شِدّت اس قدربڑھ جاتی کہ نہ صرف امی جان دَرْدکے مارے آہیں بھرنے لگتیں بلکہ چلنے پھرنے سے بھی قاصرہو جاتی تھیں ۔ایک مرتبہ مَیں نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے رِسالے بنام’’40 روحانی علاج‘‘ کامُطالَعَہ کرتے ہوئے پڑھا : ’’یَا مُغْنِی‘‘ ایک بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے دَرْد کی جگہ پر ملنے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سُکون ملے گا۔میں نے امی جان کویہ وِردپڑھنے کیلئے کہا، میری عرض پر انہوں نے اس کو اپناوظیفہ بنالیا۔ ایک دن امی جان نے مجھے بتایاکہ جب بھی دَرْد میں شِدّت محسوس ہوتی ہے تومَیں یَامُغْنِی پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے پھیرلیتی ہوں اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ فوری آرام آجاتا ہے۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(12)لُٹنے سے کیسے بچا۔۔۔؟

        بابُ الاسلام (سندھ ) حیدرآباد میں رہائش پذیر اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میرے پاس ایک اسلامی بھائی نے 40000 روپے امانت کے طورپررکھوائے تھے۔ ایک دن مَیں ان کی امانت لوٹانے کے لیے گھرسے نکلا تو قریب ہی واقع فیکٹری میں ایک دوست سے ملاقات کے لیے چلاگیا۔ابھی فیکٹری پَہُنچا ہی تھا کہ اچانک چند مُسَلَّح افرادفیکٹری میں داخل ہوگئے اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن