30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کورنگی (باب المدینہ کراچی) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دینی معلومات نہ ہونے کے باعث میری عملی حالت اچھی نہ تھی۔ زندگی کے ایام غفلت میں گزر رہے تھے۔ اسی دوران 2003ء میں ایک روز میرے ملاقات سبز عمامے کا تاج سجائے سنّت کے مطابق سفید لباس میں ملبوس ایک اسلامی بھائی سے ہو گئی۔ سلام و مصافحے کے بعد انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکات بیان کیں اور آخر میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کی کیسٹ بنام ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی خفیہ تدبیر‘‘ تحفتا ًپیش کی۔ گھر آ کر میں نے بیان سننا شروع کیا تو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جس حکمت بھرے انداز میں ایمان کی حفاظت کا ذہن دیا میرے تو وہم و گمان میں بھی کبھی اس کا تصور نہ آیا تھا۔ یہ رِقت انگیز بیان سن کر میرے جسم پرلرزہ طاری ہوگیا۔ دل کی کیفیت بدلنے لگی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے تمام گناہوں سے توبہ کی اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لیے مدنی ماحول کو اپنا لیا۔ 2006ء کے رمضان المبارک میں میں نے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے 30 روزہ تربیتی اعتکاف میں شرکت کی سعادت بھی حاصل کی۔ اعتکاف میں شریک ہوا تھا تو میری آنکھ پر دانہ (پھنسی) تھا جس کی وجہ سے میری آنکھ میں شدید تکلیف تھی۔ رمضان المبارک کی دوسری رات جب تکلیف برداشت سے باہر تھی تو میں آرام کرنے کے لیے لیٹا تو میری آنکھ لگ گئی کیا دیکھتا ہوں کہ خواب میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہتشریف لے آئے ۔ میں نے آپ سے مصافحے کے دوران اپنی تکلیف کا اظہا ر کیا تو آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے شفقت فرماتے ہوئے مجھے دم فرمایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جب میں بیدار ہو اتو میری آنکھ کا درد ختم ہو چکا تھا۔
اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے،تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے انمول ہیرابن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِن شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔
مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر،بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار،صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے،زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا،نمازی بن گئے،داڑھی،عمامہ وغیرہ سج گیا ،آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت انگیزطورپرصحت ملی،پریشانی دُورہوئی،یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی،مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا،بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہکے ذریعے آفات وبَلِیّات سے نَجات ملی ہوتوہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کر دیجئے اور ایک صفحے پَرواقعہ کی تفصیل لکھ کراس پتیپربھجواکراِحسان فرمائیے ’’مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ،محلہ سوداگران،پُرانی سبزی منڈی بابُ المدینہ کراچی۔‘‘
نام مع ولدیت:_________________عمْر___کِن سے مریدیاطالب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خط ملنے کاپتا______________________________
فون نمبر(مع کوڈ)________:ای میل ایڈریس ___________________
انقلابی کیسٹ یارسالہ کانام:__________سننے،پڑھنے یاواقعہ رونما ہونے کی تاریخ مہینہ/سال:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے دن کے مدنی قافلے میں سفرکیا:___موجودہ تنظیمی ذمہ داری________ مُنْدَرجہ بالا ذرائع سے جوبَرَکتیں حاصل ہوئیں ،فُلاں فُلاں برائی چھوٹی وہ تفصیلاًاورپہلے کے عمل کی کیفیت(اگرعبرت کے لیے لکھناچاہیں )مثلاًفیشن پرستی،ڈکیتی وغیرہ اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہرہونے والی بَرَکات وکرامات کے’’ایمان افروزواقعات‘‘مقام وتاریخ کے ساتھ ایک صفحے پرتفصیلاًتحریرفرمادیجئے۔
مَدَ نی مشورہ
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دورِحاضرکی وہ یگانۂ روزگار ہستی ہیں کہ جن سے شرفِ بیعت کی بَرَکت سے لاکھوں مسلمان گناہوں بھری زندگی سے تائب ہو کر اللّٰہُرَحمٰن عَزَّوَجَلَّ کے اَحکام اوراُس کے پیارے حبیب ِلبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کے مُطابِق پُرسُکون زندگی بسرکررہے ہیں ۔خیرخواہی ٔ مسلم کے مُقَدَّس جذبہ کے تحت ہمارا مَدَنی مشورہ ہے کہ اگرآپ ابھی تک کسی جامع شرائط پیرصاحب سے بَیْعت نہیں ہوئے تو شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فُیُوض و بَرَکات سے مُسْتَفِیْدہونے کے لیے ان سے بَیْعت ہوجائیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دُنیاو آخرت میں کامیابی وسرخروئی نصیب ہوگی۔
مُریدبننے کاطریقہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع