دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gulukar kaisay Sudhra | گلوکار کیسے سدھرا؟

book_icon
گلوکار کیسے سدھرا؟

تو بہت کڑھتا کیوں  کہ وہ یادِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ  سے غافل دنیا کی رنگینیوں  میں  مست زندگی گزار رہے تھے نماز روزوں  کی ادائیگی تو دور کی بات وہ تو عید کی نماز پڑھنے کے لئے بھی تیار نہ ہوتے تھے نیز فلموں  ڈراموں  اور گانے باجوں  میں  بھی دلچسپی رکھتے تھے، میں  نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطاکردہ عظیم مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘کے تحت بارہا ان کی اصلاح کے لئے انفرادی کوشش کی مگر ان پر میری باتوں  کا کوئی خاص اثر نہ ہوا ایک مرتبہ ہمارے گھر میں  امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیان کی کیسٹ  ’’قبر کی پکار‘‘ چل رہی تھی ، اس دن بڑے بھائی بھی اپنے کمرے میں  بیٹھے بیان سن رہے تھے ایک ولیٔ کامل کے درد مندانہ اور پر تاثیر الفاظ ان کے دل پراثر کر گئے، انہوں  نے اپنے سابقہ گناہوں  سے توبہ کی اور نماز روزوں  کا اہتمام شروع کر دیا میں  نے ان کے اندر یہ تبدیلی دیکھی توموقع غنیمت جانتے ہوئے انہیں  دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کے لئے اپنے ساتھ لے جانے لگااور یوں  آہستہ آہستہ وہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے ، سر پر عمامہ شریف کا تاج، چہرے پر سنّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی شریف سجالی، سفید مدنی لباس بھی اپنا لیا اور یوں  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ایک بیان کی برکت سے دیکھتے ہی دیکھتے ہمارا ساراگھر مدنی رنگ میں  رنگ گیا، تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ان کے تین بیٹے حفظ قراٰن کی سعادت حاصل کر چکے ہیں  اور ان میں  سے ایک تو یکے بعد دیگرے تین بار12ماہ کے مدنی قافلے میں  بھی سفر کرچکے ہیں  اور بڑی بیٹی علاقائی سطح  پر اسلامی بہنوں  کی ذمہ دارہ ہیں ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(8)ابرِ رحمت

        ضلع منڈی بہاؤالدین (پنجاب،پاکستان) کے شہر ملک وال کے محلہ امرتسریاں  کے مقیم اسلامی بھائی اپنی زندگی میں  رونما ہونے والے مدنی انقلاب کا تذکرہ کچھ یوں  کرتے ہیں ـ: میرے دن رات گناہوں  کی تاریک وادیوں  میں  بسر ہو رہے تھے گانے باجوں  اور فلموں  ڈراموں  کا اس قدر شوقین تھا کہ اپنے فارغ اوقات کا اکثر حصہ انہیں  میں  صَرف کرتا۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی عطاکردہ کئی نعمتوں  کے ساتھ ساتھ مجھے اچھی آوازکی نعمت بھی حاصل تھی مگر میں  اس نعمت کی ناقدری کرتے ہوئے اس کاصحیح استعمال کرنے کے بجائے اکثر اوقات گھر والوں  کے سامنے اور دوستوں  کی محفل میں  بڑے فخریہ انداز میں  گانے گنگناتا تھا۔ اللّٰہ عَزّوَجَلَّ  کی رحمت سے مجھے توبہ کی توفیق مل گئی، ہوا یوں  کہ ایک روز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ، سنّتوں  کے پیکر ایک اسلامی بھائی نے مجھ سے ملاقات کی اور نہایت محبت کے ساتھ انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی دعوت پیش کی ان کے حسنِ اخلاق سے متأثر ہو کر میں  نے ہاں  تو کر دی مگر میری بدقسمتی کہ میں  اپنی سستی کی وجہ سے اجتماع میں  شرکت کرنے سے محروم رہا۔ اصلاحِ امت کے جذبے سے سرشار اس اسلامی بھائی سے کچھ عرصہ بعد دوبارہ ملاقات ہوئی تو میں  نے سوچا کہ شاید یہ میری بدعہدی پر مجھے ملامت کریں  گے مگر انہوں  نے مجھے شرمندہ کیے بغیر میری کوتاہی کو نظر انداز کردیا اوراب کی بار رخصت ہوتے ہوئے مجھے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیان کی کیسٹ بنام ’’قبر کی پہلی رات‘‘ سننے کے لئے دی اور کہا اسے ضرور سنئے گا، گھر آکر جب میں  نے وہ بیان سناتو مجھے اپنے گناہوں  پر بہت ندامت ہوئی، آنکھوں  سے سیلِ اشک رواں  ہوگیا ،میں  نے بھیگی پلکوں  کے ساتھ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں  اپنے گناہوں  کی معافی مانگی اور نیکیوں  بھری زندگی بسر کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہوگیا، مدنی ماحول کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مجھے عمامہ شریف، سفید لباس کی سنّت اپنانے کی سعادت بھی حاصل ہوگئی، تادمِ تحریر حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں  کی دھومیں  مچانے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(9)میٹھی نظر

        ضلع وارانسی (یوپی الھند) کے قصبہ ہوہتا کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں  بد عملیوں  اور طرح طرح کے گناہوں  میں  زندگی کے ایام گزار رہا تھا، فلموں  ڈراموں  اور گانے باجوں  کا بے حد شوقین تھا اور اپنا شوق پورا کرنے کے لئے اتنا بے باک ہوچکا تھا کہ پڑوسیوں  اور گھر والوں  کے حقوق کا لحاظ کیے بغیر بلند آواز میں  گانے سنتا جس سے ان کے آرام میں  خلل واقع ہوتا مگر مجھے ان کے آرام و سکون تباہ ہونے کی مطلق پروا نہ ہوتی، بالآخر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کا مجھ پر کرم ہوا اور مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر آگیا، ہوا یوں  کہ ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیان کی کیسٹ ’’ٹی وی کی تباہ کاریاں ‘‘ دی۔ گھر آکر میں  نے وہ کیسٹ ٹیپ ریکارڈ میں  لگادی اور ہم سب گھر والے ساتھ بیٹھ کر اسے سننے لگے، اس بیان میں  امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے گناہوں  کی نحوست بِالخُصوص T.V کے مُہْلِکات کی طرف توجہ دلائی۔ ان کے الفاظ دل میں   اترتے محسوس ہو رہے تھے، خوفِ خدا سے معمور بیان سن کر گھر کا تقریباً ہرفرد ہی لرزہ بر اندام تھااور میری تو ہچکیا ں  بندھ گئیں ، ہم نے ٹی وی کے نقصانات سن کر اتفاقِ رائے سے T.V گھر سے نکال باہرکیا، وہ دن ہے اور آج کا دن اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ہمارے گھر کے تمام افراد عطاری ہوگئے اور دعوتِ اسلامی کے رنگ میں  رنگ گئے تادمِ تحریر میں  ڈویژن مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(10)خواب میں کرم ہو گیا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن