دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gulukar kaisay Sudhra | گلوکار کیسے سدھرا؟

book_icon
گلوکار کیسے سدھرا؟

بغیر بات بات پر گالی دینا میری عادت بن چکی تھی۔ آہ!نفس و شیطان کے ہاتھوں  ایسا مغلوب ہوا کہ نیکیوں  میں  دل نہ لگتا، میرے بڑے بھائی دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کے لئے اکثر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز ’’فیضانِ مدینہ‘‘ جایا کرتے تھے بلکہ وہ تو مجھے بھی سنّتوں  بھرے اجتماع کی دعوت دیتے رہتے تھے مگر میں  ان کی بات پر کان نہ دھرتا۔ غالباً ۱۴۲۶ھ بمطابق اکتوبر 2005ء میں  جب رمضان المبارک کا پُربہار مہینہ تشریف لایا، توایک روز بھائی جان شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالیَہکے بیان کی کیسٹ ’’قبر کی پہلی رات‘‘ لے کر آئے، میری بد بختی کہ اس بابرکت مہینہ میں  بھی فلم دیکھنے میں  مشغول تھا، مجھے دیکھ کروہ دوسرے کمرے میں  چلے گئے اور بلند آواز میں  بیان سننے لگے، آواز تو مجھے بھی آرہی تھی البتہ بیان کے الفاظ واضح نہیں  تھے، شیطان کے بہکاوے میں  آکرمیں  بھائی کو تنگ کرنے کی غرض سے ان کے پاس چلا گیا، مجھے کیا معلوم تھا کہ وہاں  جانا میری اصلاح کاذریعہ بن جائے گا اور میری زندگی میں  مدنی انقلاب برپا کردے گا، چنانچہ جونہی میں  کمرے میں  داخل ہوا، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے پُر تاثیر الفاظ میرے کانوں  کے رستے دل میں  اتر گئے، مجھ پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوگئی، میں  جس ارادے سے آیا تھا اسے بھول گیا اور بیان سننے کے لئے بیٹھ گیا، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا بیان مجھ پر ایسا اثر انداز ہوا کہ میری آنکھوں  سے آنسو ٹپکنے لگے بیان کے اختتام تک میں  داڑھی شریف سجانے اور نمازوں  کی پابندی کرنے کا پختہ ارادہ کر چکا تھا۔ چنانچہ اسی دن سے نمازوں  کا اہتمام شروع کر دیا اور ماہِ رمضان کی برکتوں  سے مالامال ہونے لگا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اس کے بعد سے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کا معمول بن گیا، عمامہ شریف، مدنی چادر اورسنّتوں  بھرا مدنی لباس اپنانے کی توفیق ملی اور یوں  میں  تھوڑے ہی عرصے میں  دعوتِ اسلامی کے مدنی رنگ میں  رنگ گیا ، تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے میں  مصروف ہوں ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(4)اداکاری کا شوق

        ضلع حافظ آباد (پنجاب،پاکستان) کے شہر جلالپور بھٹیاں  کے قریبی گاؤں  خانپور کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: گھر میں  مدنی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے یوں  تو چھوٹے سے لے کر بڑے تک گھر کا ہر فرد ہی گانے باجوں  اور فلموں  ڈراموں  کا شائق تھا مگر چھوٹا ہونے کے باوجود بد قسمتی سے میں  ان گناہ کے کاموں  میں سب سے آگے تھا۔ خدا عَزَّوَجَلَّ  نے مجھے خوش الحانی (اچھی آواز) کی نعمت اوردیگر صلاحیتوں  سے نوازرکھا تھا۔ مگر افسوس میں  ان صلاحیتوں  کو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اور اس کے رسول صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی رضا والے کاموں  میں  صرف کرنے کی بجائے ان کی نافرمانی والے کاموں  میں  استعمال کر رہاتھا۔ میں  اپنے ہم عمر بچوں  کے ساتھ کھیل کود کے دوران گانے گاتا، مشہور فلمی اداکاروں  کی نقلیں  اتارتا اور الٹی سیدھی ایکٹنگ (ACTING) بھی کیا کرتا تھا۔ جب گھر والے اور میرے دوست میری تعریف کرتے تو میں  خوشی سے پھولا نہ سماتا، چونکہ میرا سارا بچپن انہی فضول کاموں  میں  بسر ہوا تھا لہٰذا جب میں  نے ہوش سنبھالا تومجھ پر ایک ہی دھن سوار تھی کہ مجھے نامور گلوکار یا مشہور فلم اسٹار بننا ہے۔ اپنے مقصد میں  کامیابی پانے کے لئے میں  نے کیاکیا جتن نہیں  کئے، یہی وجہ تھی کہ اکثر اوقات میرے لب پر گانے کے بول ہوتے۔   

  میری گفتگو کا انداز ایسا ہوتا کہ جیسے کوئی اداکار فلمی ڈائیلاگ بول رہا ہو۔ وقتاً فوقتاً کالج اور دیگر مقامات پر ہونے والے بیہودہ پروگراموں  میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیتااورافسوس صد افسوس! کہ ان خلاف شرع کاموں  پر نادم و شرمسار ہونے کے بجائے خوش ہوتا بلکہ میرے گانے یا ایکٹنگ پر حاضرین جب تالیاں  بجا کردادِ تحسین دیتے تو میرا سر فخر سے بلند ہوجاتا۔ دن رات غفلت کی نذر ہوتے جارہے تھے۔ آخر کار میرے رب عَزَّوَجَلَّ  نے مجھ پرکرم فرمایا اور مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول عطا فرما دیا ورنہ آخرت میں  نجانے میرا کیا بنتا؟ ہوا یوں  کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیان کی کیسٹ دی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مجھے وہ ایمان افروز بیان سننے کی سعادت میسر آئی اور مجھ پر یہ بات واضح ہو گئی کہ اصل کامیابی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اور آمنہ کے لال، محبوبِ ربِّ ذوالجلال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو راضی کرنے میں  ہے۔ چنانچہ میں  نے اس فانی زندگی پر باقی رہنے والی زندگی کو ترجیح دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ رفتہ رفتہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کو اپنا معمول بنا لیا جس کی برکت سے فلموں  ڈراموں  سے تائب ہوکر فلمی اداکار بننے کے بجائے مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سنّتوں  کا پیروکار بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  !نماز، روزوں  کی پابندی کے ساتھ ساتھ فیضانِ سنّت سے درس دینا اور فجر کی نماز کے لئے مسلمانوں  کو بیدار کرنے کے لئے صدائے مدینہ لگانا میرے معمولات کا حصہ بن چکا ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  سیکنڈ ائیر (ایف، اے) کے پیپرز کے بعد درسِ نظامی (عالم کورس) کر کے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کے حصول کے لئے کمربستہ ہونے کی نیت بھی کرلی ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے زندگی بھر وابستہ رکھے۔ آمین

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(5)نیکیوں  کی جانب مائل ہوگیا

       رحیم یار خان (پنجاب، پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی اپنی توبہ کے احوال کچھ یوں  بیان کرتے ہیں : میں  خدا کی یاد بھلائے دنیا کی فانی لذتوں  میں  مُنہمک ہو کر غفلت بھری زندگی گزار رہا تھا، نہ نمازوں  کی ادائیگی کاخیال تھا نہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اور رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی نافرمانی کا کچھ احساس۔ بس رات دن گانے باجے سننے اور فلموں  ڈراموں  کے حیا سوز مناظر دیکھنے میں  اپنا قیمتی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن